محمد تسکین
بانہال// بانہال میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں دو مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بانہال کے چملواس علاقے میں ایک ٹرک اور زائلو گاڑی کے مابین ٹکر ہوئی جس دوت زائلو میں سوار دو مسافر زخمی ہوئے جنہیں بانہال ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ادھر جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رام بن ۔ بانہال سیکٹر میں رک رک کر ہلکی بارشوں کا سلسلہ صبح سے ہی جاری ہے۔ جس دوران شاہراہ پر دوطرفہ ٹریفک بغیر حلل اگرچہ جاری ہے تاہم کہیں کہیں پر طویل ٹریفک جام بھی آمدورفت کو متاثر کر رہا ہے۔
ٹریفک حکام نے لوگوں اور ٹرانسپورٹروں کو خراب موسمی صورتحال کے درمیان شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کرنے اور سفر کے دوران احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔