سری نگر// صدر جمہوریہ ہند نے جمعرات کو جسٹس اتل سریدھرن کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ سے جموں و کشمیر ہائی کورٹ منتقل کرنے کو منظوری دے دی۔
ایک ٹویٹ میں مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن رجو نے اعلان کیا کہ صدر نے جسٹس اتل سریدھرن کو ایم پی ہائی کورٹ سے جے اینڈ کے ہائی کورٹ میں منتقلی کی منظوری دے دی ہے۔ اس پیش رفت کے ساتھ جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔
28 مارچ 2023 کو سپریم کورٹ کے کالجیم نے سفارش کی تھی کہ جسٹس اتل سریدھرن کا ایم پی ہائی کورٹ سے جے اینڈ کے میں تبادلہ کیا جائے۔
کالجیم کی قرارداد کے مطابق، “جسٹس اتل سریدھرن نے کہا ہے کہ وہ مدھیہ پردیش کی ہائی کورٹ میں اس وقت جاری نہیں رہنا چاہتے جب ان کی بیٹی پریکٹس میں داخل ہوئی ہے‘‘۔
“کالجیئم نے جسٹس اتل سریدھرن کی درخواست کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بات کی سفارش کی ہے کہ انصاف کے بہتر انتظام کے مفاد میں، جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ میں ان کا تبادلہ کیا جائے”۔
مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج اتل سریدھرن کا جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں تبادلہ