پونچھ// پونچھ ضلع میں فوج کے ایک ٹرک پر ہوئے مہلک حملے کے ذمہ دار جنگجووں کے خلاف کارروائی، تلاشی آپریشن جاری ہے، اسی بیچ شاہراہ کو گاڑیوں کی دو طرفہ آمد ورفت کے لۓ کھول دیا گیا ہے۔
فوج کے شمالی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے اتوار کو کہا کہ ملوثین کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلۓ علاقے میں بڑی پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔
ایڈیشنل ایس پی پونچھ نے بتایا کہ راجوری پونچھ پر شاہراہ پر بھمبر گلی اور طوطا گلی کے درمیان ٹریفک آمد و رفت کو بحال کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جمعرات کی بعد دوپہر راشٹریہ رائفلز یونٹ کی طرف سے افطار کے لیے سرحدی گاؤں میں پھل اور دیگر اشیاء لے جانے والی فوج کی گاڑی پر گھات لگا کر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا، جس میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہوۓ تھے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ اس کے بعد سے ہی حملہ آوروں کی تلاش کے لۓ محاصرہ اور تلاشی کاروائیاں شروع کی گٸی اور شاہراہ پر ٹریفک معطل کر دیا گیا تھا۔
مینڈھر حملہ: پونچھ شاہراہ پر آمد ورفت بحال، تلاشی کاروائی تیسرے روز بھی جاری