سری نگر// سری نگر-جموں قومی شاہراہ پر ڈگڈول کے قریب بدھ کے روز مبینہ طور پر دو افراد کی موت اس وقت ہوئی جب ایک ٹرک گرتے پتھروں کی زد میں آ گیا۔
ڈی سی رام بن نے ایک ٹویٹ میں کہا، “قومی شاہراہ پر ڈگڈول کے قریب ایک پتھر ٹرک سے ٹکرا گیا ہے۔ 2 افراد کے پھنس جانے کا خدشہ ہے۔ پولیس اور کیو آر ٹی رام بن موقع پر ہے“۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو شاہراہ پر احتیاط کے ساتھ گاڑی چلانے کا مشورہ دیا۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دونوں افراد کی مبینہ طور پر اس حادثے میں موت ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ضلع پلوامہ کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کی موت ہوئی ہے۔ متوفین کی شناخت مقصود احمد ولد عبدالرحمان سکنہ مغل پورہ پلوامہ اور نوید احمد ولد غلام احمد ڈار سکنہ نکاس پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔
شاہراہ پر پتھر ٹرک سے ٹکراۓ، دو افراد کی موت