جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 56 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں19 کاتعلق صوبہ جموں اور 37صوبہ کشمیر سے ہیں اور اس طرح اَب تک مثبت معاملات کی کل تعداد4,81,120تک پہنچ گئی ہے ۔اِسی دوران آج140کووِڈ مریض شفایاب ہوئے ہیںجن میں 90کا تعلق صوبہ جموں سے اور 50 صوبہ کشمیر سے ہیں۔آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوِس(mucormycosis) کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔جموں وکشمیر یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہے۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,47,82,105تک پہنچ گئی ہے۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,81,120 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں639( صوبہ جموں میں274 اور صوبہ کشمیر میں365)معاملات سامنے آئے ہیں۔اَب تک 4,75,692اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,789تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,356کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,71,26,228ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 19؍اپریل2023 کی شام تک2,66,45,108نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,81,120 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اَب تک68,89,685افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔
سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔639فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ239اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق68,84,018اَفرادنے نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں02، ضلع بارہمولہ میں 06،ضلع بڈگام میں 09،ضلع پلوامہ میں 03،ضلع کپواڑہ میں05،ضلع اننت ناگ میں 06،ضلع بانڈی پورہ میں 04اورضلع کولگام میں 02 معاملے درج ہوئے ہیں۔شوپیان اور گاندربل اَضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح جموں میں 14، ضلع اودھمپور میں 02،ضلع راجوری میں 01اورضلع ڈوڈہ میں 02نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔سانبہ ، پونچھ ، رام بن ،کشتواڑ،کٹھوعہ اورریاسی اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 56 افراد متاثر