جموں// حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 53 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں28 کاتعلق صوبہ جموں اور 25صوبہ کشمیر سے ہیں اور اس طرح اَب تک مثبت معاملات کی کل تعداد4,80,988تک پہنچ گئی ہے ۔
اِسی دوران آج72کووِڈ مریض شفایاب ہوئے ہیںجن میں 33کا تعلق صوبہ جموں سے اور 39 صوبہ کشمیر سے ہیں۔
آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوِس(mucormycosis) کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔جموں وکشمیر یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہے۔
کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,47,82,105تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,80,988 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں738( صوبہ جموں میں345 اور صوبہ کشمیر میں393)معاملات سامنے آئے ہیں۔اَب تک 4,75,461اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,789تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,356کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,71,21,302ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 17؍اپریل2023ئکی شام تک2,66,40,314نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,80,988 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اَب تک68,89,673افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔738فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ139اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق68,84,007اَفرادنے نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں02، ضلع بارہمولہ میں 01،ضلع بڈگام میں 02،ضلع پلوامہ میں 07،ضلع اننت ناگ میں 06،ضلع بانڈی پورہ میں 02،ضلع کولگام میں 04اورضلع شوپیان میں 01 معاملے درج ہوئے ہیں۔کپواڑہ اور گاندربل اَضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح جموں میں 15، ضلع اودھمپور میں 03،ضلع کٹھوعہ میں 02،ضلع سانبہ میں 02، ضلع پونچھ میں01اورضلع رام بن میں 05نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔کشتواڑ،ڈوڈہ ،راجوری اورریاسی اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔