جموں//جموں کے ادھم پور ضلع میں ریلوے اسٹیشن سے ایک کٹا ہوا ہاتھ برآمد ہوا جس وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ادھم پور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک سے انسانی ہاتھ برآمد ہوا ۔
معلوم ہوا ہے کہ چند مقامی لوگوں نے پولیس کو اس بارے میں اطلاع دی چنانچہ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور ہاتھ کو تحویل میں لے کر تحقیقا ت شروع کی۔
ریلوے اسٹیشن سے کٹا ہوا ہاتھ برآمد ہونے کے باعث لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
جموں کے اودھم پور ریلوے سٹیشن سے کٹا ہوا ہاتھ برآمد