جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 122 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں52 کاتعلق صوبہ جموں اور 70صوبہ کشمیر سے ہےں اور اس طرح اَب تک مثبت معاملات کی کل تعداد4,80,442تک پہنچ گئی ہے ۔
اِسی دوران آج 62 کووِڈ مریض شفایاب ہوئے ہیںجن میں 12 کا تعلق صوبہ جموں سے اور 50 صوبہ کشمیر سے ہیں۔
آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوِس(mucormycosis) کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔جموں وکشمیر یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہے۔
کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,47,82,105تک پہنچ گئی ہے۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,80,442 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں531( صوبہ جموں میں240 اور صوبہ کشمیر میں291)معاملات سامنے آئے ہیں۔اَب تک 4,75,123اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,788تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,355کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,71,04,334ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 11اپریل2023ئکی شام تک2,66,23,892نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,80,442 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اَب تک68,89,397افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔531فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ71اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق68,84,007اَفرادنے نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں18، ضلع بارہمولہ میں 11،ضلع بڈگام میں 05،ضلع کپواڑہ میں 03 ،ضلع اننت ناگ میں 05،ضلع بانڈی پورہ میں 07،ضلع شوپیان میں 05،ضلع کولگام میں 14اورضلع پلوامہ میں 02 معاملے درج ہوئے ہیں۔گاندربل ضلع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح جموں میں 38، ضلع اودھمپور میں 02،ضلع راجوری میں 01،ضلع ڈوڈہ میں 06اورضلع کشتواڑ میں 05نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔کٹھوعہ،سانبہ ،پونچھ ، رام بن اورریاسی اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 122 افراد متاثر