رام بن// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رام بن میں پنتھیال اور کیفٹریا موڑ میں پتھر گرآنے کی وجہ سے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ جموں سری نگر قومی شاہراہ رام بن ضلع کے پنتھیال اور کیفے ٹیریا موڑ میں مسلسل پتھر گر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیر کی صبح رام بن کے پنتھیال اور کیفے ٹیریا موڑ میں تازہ بارشیں ہوئیں۔
ایک ٹویٹ میں جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے بتایا، “جموں سری نگر قومی شاہراہ پر کیفے ٹیریا – رام بن اور پنتھیال میں مسلسل پتھراو¿ کی وجہ سے شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے”۔
دریں اثناءمحکمہ موسمیات سرینگر نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے،”آج ، 4 تا 5 تاریخ تک وقفے وقفے سے ہلکی بارش/گرج چمک کے ساتھ موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اور پہاڑیوں پر برفباری کا امکان ہے”۔
رام بن میں پتھر گر آنے کی وجہ سے جموں سری نگر شاہراہ بند