سانبہ//سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ڈرون سے گرائے گئے ایک مشتبہ پیکٹ کو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، مشتبہ پیکٹ برآمد ہونے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ماضی کے طریقہ کار کے مطابق، پولیس کو شبہ ہے کہ یہ پیکیج سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے گرایا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پیکٹ سے 3پستول، 6پستول میگزین ، 4دستی بم اور دیگر دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ حالیہ مہینوں میں سانبہ، کٹھوعہ اور جموں اضلاع میں بین الاقوامی سرحد کے اس پار سے مشتبہ ڈرونز کے ذریعے ہتھیاروں، منشیات، نقدی اور دھماکہ خیز مواد چھوڑے جانے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔
سانبہ: مشتبہ ڈرون سے گرائے گئے پیکٹ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد: پولیس