جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 19 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 01 کاتعلق صوبہ جموں اور 18صوبہ کشمیر سے ہےں اور اس طرح اَب تک مثبت معاملات کی کل تعداد4,79,741تک پہنچ گئی ہے ۔
اِسی دوران آج02کووِڈ مریض شفایاب ہوئے ہیںجن میں01کا تعلق صوبہ جموں اور 01 صوبہ کشمیر سے ہے۔
آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوِس(mucormycosis) کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔جموں وکشمیر یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہے۔
کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,47,81,634تک پہنچ گئی ہے۔ اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,79,741 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں131( صوبہ جموں میں24 اور صوبہ کشمیر میں107)معاملات سامنے آئے ہیں۔اَب تک 4,74,825اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,785تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,352کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,70,76,612ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 02اپریل2023ئکی شام تک2,65,96,852نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,79,741 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اَب تک68,88,956افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔131فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ26اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق68,83,997اَفرادنے نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں 06، ضلع بارہمولہ میں 01،ضلع بڈگام میں 04 ،ضلع بانڈی پورہ میں 01،ضلع گاندربل میں 04،ضلع کولگام میں01اور ضلع کپواڑہ میں 01معاملے درج ہوئے ہیں۔پلوامہ ،اننت ناگ ، شوپیان ضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح ضلع رام بن میں 01 نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔پونچھ، اودھمپور، ،جموں، سانبہ ،کٹھوعہ ، ڈوڈہ ،رِیاسی ، کشتواڑاورراجوری اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
جموں و کشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں غیر معمولی اضافہ