Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

دہائیوں کا انتظار ختم|| پنتھیال کے خوف سے آزادی تقریباً ایک کلو میٹر لمبی ٹی 5 ٹنل سے ٹریفک کی آمد و رفت شروع، دوسرا ٹیوب زیر تعمیر

Mir Ajaz
Last updated: March 17, 2023 1:02 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

 محمد تسکین

بانہال //جموں سرینگر شاہراہ پر کئی دہائیوں سے گرتے پتھروں کی وجہ سے خطرناک اور جاں لیوا ثابت ہو رہے پنتھیال سے آزادی مل گئی ہے۔بالآخر 3سال کے طویل انتظار کے بعد پنتھیال کی T5ٹنل سہ پہر قریب ساڑھے 3بجے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔اس ٹنل پر 2020میں کام شروع کیا گیا تھا۔ ابھی اسکا صرف ایک ٹیوب تیار ہوگیا ہے جہاں سے دو طرفہ ٹریفک کی آمد و رفت کو بحال کیا گیا ہے جبکہ دوسرا ٹیوب ابھی زیر تعمیر ہے۔جموں سرینگر شاہراہ پر پنتھیال سب سے خطرناک جگہ ہے جہاں کسی بھی وقت پتھر گرسکتے ہیں۔دھوپ ہو یا بارش ، پنتھیال میں اچانک پتھر گرنے سے اموات ہوتی رہی ہیں۔پنتھیال اپنے اندر خوف کی طویل تاریخ ہے، جس نے آج تک کئی گھروں کو اجاڑ دیا، کئی مائوں کی گود خالی کی ہے۔ شاہراہ پر واقع مکرکوٹ کے نزدیک پنتھیال کو بائی پاس کرکے دوطرفہ ٹریفک کو ٹنل T5 سے چھوڑے جانے کے موقع پر ٹنل سے گزر رہے ڈرائیوروں اور مقامی لوگوں کی خوشی کی کوئی انتہا نہ تھی اور وہ تالیاں بجا کر اپنی خوشی کا اظہار رہے تھے ۔

 

پچھلی قریب تین دہائیوں سے پنتھیال ہزاروں مسافروں ، مقامی لوگوں ، سرکاری ملازمین ،کالج طلباء طالبات اور انتظامیہ کیلئے درد سر بنی رہی اور تعمیراتی کمپنیوں کو بھی اس نے مشکلات میں ڈالے رکھا ۔2015 میںوزیر اعظم نریندر مودی نے ادہمپور ۔ بانہال سیکٹر میں تاخیر کے ساتھ ہوئے فورلین شاہراہ کے کام کی رسم ابتدا کی تھی اور تب سے اب تک پنتھیال تعمیراتی کمپنیوں ، محکمہ ٹریفک اور پولیس کیلئے ایک چیلنج بنا رہا اور یہاں ٹریفک کا متاثر ہونا اور گاڑیوں پر پتھر گرنا اور مسافروں کا زخمی ہونا معمول تھا ۔ نیشنل ہائے وے آتھارٹی اف انڈیا نے پنتھیال میں گرنے والے پتھروں کی روکتھام کیلئے یہاں مسافروں کی حفاظت کیلئے ایک عارضی سٹیل ٹنل بھی تعمیرکی جو کئی بار گرتے پتھروں کیوجہ سے تباہ ہوکر نیچے نالہ بشلری میں گر گئی لیکن اس سٹیل ٹنل سے کچھ حد تک انسانی جانوں کی حفاظت یقینی بن گئی۔لیکن وقت گذرنے کیساتھ ساتھ سٹیل ٹنل پر اس قدر بھاری پتھر گرنے کا سلسلہ جاری رہا کہ یہ کئی بار تباہ ہوئی اور حال ہی میں اس لوہے کے ٹنل کا بیشترتباہ بھی ہوا ۔ پنتھیال کے متبادل کے طور پر یہاں880 میٹر کی لمبائی والی ٹنل نمبر 05 کی تعمیر نیشنل ہائے آتھاڑٹی اف انڈیا کے زیر کنٹرول سی پی پی پی ایل نامی تعمیراتی کمپنی نے دو سال کے عرصے میں مکمل کی ہے اور اس پر 200سے زائد مزدوروںکے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی مشینری اور انجینئر دن رات کام کر رہے تھے ۔ پنتھیال ٹنل کو ٹریفک کیلئے کھولنے کے موقعہ پر کوئی تقریب منعقد نہیں ہوئی کیونکہ سرکاری طور پر اسے ابھی ٹریفک کیلئے کھلا چھوڑنا باقی ہے۔ ٹنل سے دونوں طرف ٹریفک گذر رہا ہے ۔ ٹنل مکمل ہونے سے جموں سرینگر شاہراہ پر سب سے بڑی مشکل کو حل کرلیا گیا ہے۔اور اس سے ہزاروں مسافروں کو راحت کی سانس نصیب ہوگی کیونکہ پچھلی دو دہائیوں سے بھی زائد عرصے سے پنتھیال کے مقام پر گرتے پتھروں کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کی قیمتی جانیں چلی گئی ہیں اور اب رام بن ۔ مکرکوٹ۔ بانہال کے درمیان شاہراہ کی نئی سروے سے بننے والے کئی ٹنل ، فلائی اور اور پل سفر کو مزید آسان بنادیں گے۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہندوستان آئیں گی پاکستان کی ہاکی ٹیمیں
سپورٹس
بریتھویٹ100ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہونگے
سپورٹس
پہلاکھیلو انڈیا واٹر سپورٹس فیسٹیول اگست کے مہینے میں ڈل جھیل میں منعقدہوگا
سپورٹس
شبھمن گل نے تاریخ رقم کی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی ڈبل سنچری بنائی
سپورٹس

Related

تازہ ترینصفحہ اول

جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر افراد کو مستقل رہائش فراہم کی جائے گی: شیو راج سنگھ چوہان

July 3, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

عمر عبداللہ اور شیوراج سنگھ چوہان نے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی

July 3, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے گھپاکی جانب یاتریوں کے پہلے قافلے کی باقاعدہ روانگی

July 3, 2025
صفحہ اول

ایل جی کی طرف سے پہلا جتھاروانہ||امر ناتھ یاترا 2025شروع ۔ 4500یاتریوں کا قافلہ وادی پہنچ گیا،وسیع پیمانے پر حفاظتی اقدامات

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?