پونچھ//مینڈھر سب ڈویژن میں جموں و کشمیر پولیس نے چوری کا ایک کیس حل کرتے ہوئے زیورات و دیگر چوری شدہ ساز و سامان بھی بر آمد کرلیا ۔جموں وکشمیر پولیس نے یہاں جاری ایک بیان میں پولیس نے بتایا کہ ایس ڈی پی او مینڈھر شیزان بھٹ کی نگرانی میں تھانہ مینڈھر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور ایس ایچ او مینڈھر نیاز احمد کی سربراہی میں ٹیموں نے پولیس سب انسپکٹر سنیل سینی کی مدد سے مختلف شواہد اکٹھے کرنے کے بعد صدام حسین ولد محمد افسر سکنہ آڑی مینڈھرکو گرفتار کرلیا ۔تفتیش کے دوران پولیس نے کہاکہ ملزم تھانہ مینڈھر میں درج ایک ایف آئی آر میں ملوث پایا گیا ۔پوچھ تاچھ کے دوران ملزمان نے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور اس کے انکشاف پر دو لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور دیگر جائیداد برآمد کر لی گئی۔