رام بن// وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک آمد ورفت جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ رام بن – بانہال سیکٹر میں پنتھیال کے مقام پر پتھر گرآنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو اب تھم گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت کو بحال کرنے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا اور کئی گھنٹے بعد شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت کیلئے بحال کر دیا گیا۔
اسی دوران شاہراہ پر درماندہ مسافر اور مال بردار گاڑیوں کو شاہراہ پر دونوں اطراف سے چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ پہلے ہی بند ہیں۔
جموں-سری نگرقومی شاہراہ پر ٹریفک آمد ورفت بحال