سری نگر//جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کے نروال علاقے میں آج صبح ہوئے دھماکوں کی سخت مذمت کی ہے۔
سینئر پولیس حکام نے لیفٹیننٹ گورنر کو دھماکوں اور اس کے بعد شروع کی گئی تحقیقات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے ذمہ داروں کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی کے لیے فوری اقدامات کرنے پر زور دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”اس طرح کی گھناؤنی حرکتیں شرپسند عناصر کی مایوسی اور بزدلی کو اجاگر کرتی ہیں۔ فوری اور ٹھوس اقدام کریں۔ قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جانی چاہیے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو 50 ہزارروپے کی امداد کا بھی اعلان کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ انتظامیہ بہترین علاج کو یقینی بنائے گی اور اہل خانہ کو درکار ہر مدد فراہم کرے گی۔
ایل جی نے جموں دھماکوں کی مذمت کی، زخمیوں کی مالی امداد کا اعلان