کڈونا//مغربی افریقی ملک نائجیریا کے ایک گاؤں میں مسلح افراد نے دھاوا بولتے ہوئے درجنوں ہلاک افراد کہ ہلاک کردیا اور دسیوں گھر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمال مغربی نائجیریا کی کڈونا ریاست میں گاؤں پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، اندھا دھند فائرنگ سے 38 افراد اپنی جانوں سے محروم ہو گئے ۔ حملہ آوروں نے 100 گھروں کو بھی جلا کر راکھ کر دیا۔ایک رہائشی نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے اس جگہ بہت سے دوستوں، ان کے والدین، چچاؤں، اور سرپرستوں کو کھو دیا، اگر آپ نیچے جائیں تو دو گلیوں میں آپ کو ہر طرف لاشیں نظر آئیں گی۔بنیات کے مطابق پیر سے 5 دنوں کے دوران جنوبی کڈونا میں بلا اشتعال حملوں میں مجموعی طور پر 46 افراد مارے جا چکے ہیں، کئی افراد لا پتا ہیں۔ گاؤں والوں نے حملے شروع ہونے سے چن دن پہلے اجنبی چرواہوں کو علاقے کے قریب کیمپ لگاتے دیکھا تھا۔واضح رہے کہ مسلح افراد کے گروہوں نے حالیہ برسوں میں شمال مغربی نائجیریا میں سینکڑوں مقامی کمیونٹیز پر حملے کیے ہیں، دوسری طرف شمال مشرقی نائجیریا مذہبی عسکریت پسندوں کے حملوں کی زد پر ہے ۔