پرویز احمد
سرینگر //جموں صوبے میں جمعہ کو ڈینگی سے مزید26بچوں سمیت 147افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس طرح صوبے میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد5ہزار 908تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 10بنی ہوئی ہے۔ جموںصوبے میں ڈینگی پر نظر گزر رکھنے کیلئے تعینات ڈیوژنل نوڈل آفیسر ڈاکٹر ہرجیت رائے نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ جموں صوبے میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 535ٹیسٹ کئے گئے جن میں 147افراد کے ڈینگی سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ متاثرین میں 107مرد اور 40خواتین شامل ہیں۔ جموں صوبے میں ڈویژنل نوڈل آفیس کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو جموں میں 75،سانبہ میں 12، کٹھوعہ میں 15، ادھمپور میں 28، ریاسی میں 12اور ڈوڈہ میں 2 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے مزید ایک شخصکے ڈینگی میں متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور اسطرح ابتک کشمیر صوبے میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 9ہوگئی ہے۔بیرون ریاستوں سے تعلق رکھنے والے مزید 2افراد ڈینگی میں متاثر ہوئے ہیں اور ابتک 15افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں ابتک ڈینگی کی تشخیص کیلئے19ہزار 589ٹیست کئے گئے جن میں 5ہزار 908افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔