نیوز ڈیسک
جموں//گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم خشک رہا ۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ نومبر کے پہلے ہفتے کے دوران خراب موسم کا قوی امکان ہے۔محکمہ کا کہنا ہے کہ آج شب سے بارشوں اور ہلکی برفباری کا امکان ہے اور یکم نومبر کی سہ پہر تک یہ سلسلہ جاری رہیگا۔” ترجمان نے کہا کہ2 سے 6 نومبر کے پہلے ہفتہ کے دوران، موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور جموں و کشمیر کے درمیانی اور اونچی جگہوں پر بکھرے ہوئے مقامات پر ہلکی سے اعتدال پسند بارش/برفباری کا امکان ہے۔ترجمان نے کہا کہ مذکورہ مدت کے دوران دن کے درجہ حرارت میں زبردست کمی واقع ہوگی۔اسکے علاوہ زمینی اور فضائی آمد و رفت میں بھی خلل پڑ سکتا ہے۔جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 16.1، کٹرہ 14.3، بٹوٹ 7.5، بانہال 4.2 اور بھدرواہ 5 تھا۔سرینگر میں 4.2، پہلگام میں منفی 0.4 اور گلمرگ میں 1.6 ڈگری سیلسیس کم سے کم درجہ حرارت تھا۔لداخ کے علاقے میں دراس میں منفی 4.9، کرگل میں منفی 2 اور لیہہ میں منفی 3 درجہ حرارت کم سے کم تھا۔
آج رات سے موسم بدلنے کا امکان | 6نومبر تک برف وباراں متوقع