اسلام آباد//عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائسر نے کہا کہ سیلاب کی تباہی سے ابھرنے کے لیے پاکستان کو اقتصادی اصلاحات نافذ کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کی مدد سے اندرونی اقدامات کرنے ہوں گے۔مسٹر رائیسر نے جیو ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان میں شدید سیلاب کے بعد کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک موسمیاتی تبدیلیوں سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحران کی گہرائی بے مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے، حالانکہ اسے (پاکستان) کو بھی مالیاتی اصلاحات نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب سے ہونے والی تباہی سے نکلنے کے لیے ایک روڈ میپ کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو اندرونی طور پر اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ شہری پہلے ہی بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرے۔اہم بات یہ ہے کہ جمعہ کو عالمی بینک نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحالی کے لیے سخت فیصلے کرنے ہوں گے اور امید ظاہر کی کہ ملک وعدے کے مطابق اصلاحات پر توجہ دے گا۔(یو این آئی)