جموں//جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں بدھ کو اپنے2بچوں کو ندی میں ڈوبنے سے بچاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کی جان چلی گئی۔ حکام نے بتایا کہ دونوں بچے بدھ کو جسروٹا علاقے میں نہاتے ہوئے دریائے اْوجھ میں گر گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ والد سشی پال سنگھ نے اپنے2کمسن بچوں کو ڈوبتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے دریا میں چھلانگ لگا کر اُنہیں بچایا۔لیکن وہ خود کو دریا کے تیز دھاروں سے نہ بچا سکا۔حکام نے مزید بتایا کہ مقامی لوگوں اور پولیس اہلکاروں نے سشی پال سنگھ کو دریا سے باہر نکالا اور کٹھوعہ کے اسپتال میں منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔حکام نے بتایاکہ سشی پال سنگھ ڈوڈہ میں تعینات تھے اور گزشتہ کچھ دنوں سے چھٹی پر گرآیا ہواتھا۔