جموں//جموں وکشمیر پردیش کانگریس نے یوٹی انتظامیہ کی شراب پالیسی کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ انتظامیہ مندروں کے شہر جموں میں شراب کے کاروبار کو وسعت دے کر نوجوان نسلی کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔جموں وکشمیر انتظامیہ نے پیر کی شام کو ایک فیصلے کے تحت ڈپارٹمنٹل سٹوروں پر بھی بیئر دستیاب رکھنے کے احکامات صادر کئے جس کے خلاف لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔جموں میں کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں نے انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور الزام لگایا کہ ایل جی انتظامیہ شراب کلچر کو فروغ دے کر نوجوان نسل کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔مظاہرین نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ مندروں کے شہر جموں میں شراب کے کاروبار کو وسعت دینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ڈپارٹمنٹل سٹوروں پر ہماری مائیں ، بہنیں گھریلو اشیاء خریدنے کے لئے جاتی ہیں اور وہاں پر کھلے عام شراب فروخت کرنا ناقابل برداشت ہے۔اْن کے مطابق موجودہ انتظامیہ عوامی رائے کے برعکس فیصلہ لے رہی ہیں جس وجہ سے عوام الناس میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہیں۔مظاہرین نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے کو فوری طورپر واپس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
شیوسیناکا نئی شراب پالیسی کے خلاف احتجاج
ڈپارٹمنٹل سٹوروں میں بیئر کی دستیابی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
جموں//شیوسینا جموں و کشمیر یونٹ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے ڈیپارٹمنٹل سٹوروں میں بیئر اور دیگر مشروبات کی دستیابی کے فیصلے کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے کہا کہ وہ اپنے فیصلے کو فوری طور پر واپس لے لیں۔جموں و کشمیر شیوسینا کے صدر منیش ساہنی کی قیادت میں شیوسینکوں نے پارٹی کے مرکزی دفتر جموں کے قریب اپنے ہاتھوں میں مشعلیں لے کر احتجاج کیا۔ساہنی نے کہا کہ شراب کی ندیاں بہا کر اور مندروں، باباؤں، دیوتاؤں اور پیر انبیاء کی سرزمین پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے دکانداروں کے کاروبار کو بند کر کے نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ ساہنی نے کہا کہ ریاست کے مقامی لوگوں کو مسلسل دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ساہنی نے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ ریاست میں کھلنے والے بڑے تاجروں کے بڑے ڈپارٹمنٹل سٹوروں کو فائدہ پہنچانے کی سوچی سمجھی سازش ہے جسے شیوسینا ہر گز برداشت نہیں کرے گی اور حکومت کے اس فیصلے کے خلاف زبردست عوامی تحریک شروع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر پروایژنل سٹور پر بیئر اور دیگر مشروبات کی فروخت جذبات کو ابھار رہی ہے اور انتظامیہ کے خلاف لوگوں میں اعتماد کا فقدان پیدا کر رہی ہے۔ساہنی نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لے لیں، اگر پارٹی سڑک پر آئے گی اور مندروں کے شہر کے لوگوں کے ساتھ جذبات سے کھیلنے کے لیے ایک بڑی تحریک شروع کرے گی۔
Package