نئی دہلی// سپریم کورٹ نے دوسہرہ کی جمعہ کو جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے دفعہ 370 کو منسوخ کرنے اور سابقہ ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے مرکز کے فیصلے کے خلاف عرضیوں کو پر سماعت کرنے کی حامی بھری ہے۔
چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ ہم یقینی طور پر اس معاملے کی فہرست بنائیں گے۔
یاد رہے کہ دفعہ 370 اور جموں و کشمیر تنظیمِ نو ایکٹ 2019 کی دفعات کو ختم کرنے کے مرکز کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی متعدد درخواستیں، اس وقت کے چیف جسٹس رنجن گگوئی رمنا کے ذریعہ 2019 میں ایک آئینی بنچ کے پاس بھیجی گئیں تھیں۔
۔5 اگست، 2019 کو، نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے دفعہ 370 اور جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ، 2019 کی دفعات کو منسوخ کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا، اور سابقہ ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں – جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا۔
سپریم کورٹ دسہرہ کی تعطیل کے بعد دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے راضی