جموں// راجوری ضلع کے سندر بنی علاقے میں منگل کو ایک 35 سالہ غیر مقامی مزدور کی لاش اس کی رہائش گاہ کے قریب ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے متوفی کی شناخت راما شری ولد سونلال ساکنہ پنہ، مدھیہ پردیش کے طور پر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راماشری سندر بنی کے جگی علاقے میں رہتا تھا جہاں اس کی لاش برآمد ہوٸ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس میں رہنے والے دیگر مزدوروں نے پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔
عہدیداروں نے بتایا، “ایک پولیس پارٹی موقع پر پہنچی اور لاش کو سب ضلع ہسپتال سندربنی منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا”۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائیاں جاری ہیں، بعد میں لاش کو ورثا کے سپرد کر دیا جاۓ گا۔
راجوری میں غیر مقامی مزدور کی لاش برآمد