جموں//جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں پٹھانکوٹ-جموں شاہراہ پر ایک ٹرک میں اچانک آگ لگنے سے ایک ٹرک کنڈکٹر جھلس کر ہلاک ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطاق، یہ واقعہ اتوار کی شام دیر گیے پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ پٹھان کوٹ جموں قومی شاہراہ پر کٹھوعہ ضلع میں جموں آنے والے ٹرک کے میں اچانک آگ لگ گئی۔
فائر ٹینڈر آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچے لیکن ٹرک کے ہیلپر کو بچایا نہیں جا سکا۔
پولیس نے بتایا کہ ہیلپر کی شناخت کی جا رہی ہے۔
جموں پٹھانکوٹ شاہراہ پر ٹرک میں آگ لگنے سے ہیلپر ازجان