سری نگر// پونچھ ضلع کے سرنکوٹ تحصیل کے علاقے بہرام گلہ میں آج دوپہر ایک مسافر کار اور ٹرک کے مابین تصادم میں کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق، ایک ٹرک نے سری نگر جانے والی زایلو گاڑی کو بہرامگلہ سررنکوٹ علاقے میں ٹکر ماری جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔
زخمی افراد کی شناخت ریاست خان ولد محمد یونس، محمد رزاق ولد لال خان، طارق خان ولد عبدالقیوم، شبینہ زوجہ محمد بشارت، سلیمہ بی زوجہ محمد صغیر، موہین خان ولد امتیاز خان اور محمد بشارت ولد خان محمد کے طور ہوٸ ہے۔ تمام مینڈھر کے رہائشی ہیں۔ زخمیوں کو فوری علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایس ایچ او سرنکوٹ راجویر سنگھ نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ایک ٹیم کو موقع پر پہنچایا گیا اور زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔اس سلسلے میں معاملہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
بہرام گلہ پونچھ میں ٹرک اور کار کے مابین ٹکر، 7 افراد زخمی