ریاسی//ریاسی پولیس نے آج ایک ملی ٹینٹ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس زریع نے بتایا کہ پولیس تھانہ مہور میں معتبر ذرائع سے ایک اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ظفر اقبال ولد کریم بخش سکنہ بال، انگرالہ تحصیل مہور ضلع ریاسی پاکستان میں عسکریت پسندوں سے رابطے میں ہے۔
واضح طور پر اس کا بھائی محمد اسحاق عسکری تنظیم لشکرِ طیبہ کا جنگجو تھا اور ضلع راجوری میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک تصادم میں مارا گیا اور مبینہ طور پر اس کا ایک رشتہ دار عبدالرشید ولد خوشی محمد سکنہ لدھ، تحصیل مہور، ضلع ریاسی پاکستان میں عسکری گروپوں کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے۔
اس اطلاع پر پولیس تھانہ ریاسی میں درج کیا گیا اور ریاسی پولیس کی ٹیموں نے چھاپہ مار کر ملزم ظفر اقبال کو پلاسو نالہ سے گرفتار کر لیا۔ وہ مسلسل پوچھ گچھ کے دوران ظفر نے عسکری تنظیموں کے ساتھ اپنی قربت اور جرم کرنے کا اعتراف کیا۔
ریاسی پولیس، 58 آر آر اور سی آر پی ایف کی 126 بٹالین کی ٹیموں کا ایک مشترکہ آپریشن انگرالہ جنگل میں شروع کیا گیا اور اس کے انکشاف پر علاقے میں ایک خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
برآمد مواد میں پستول (گلاک)، میگزین پستول گلوک = 04 (02 خراب)، راؤندز 9 ملی میٹر لائیو 22،گرنیڈ (ممکنہ چینی)01، شامل ہے۔
اسی دوران 181000 روپے کا ٹیرر فنڈ بھی برآمد کیا گیا جو عسکریت پسندوں سے متعلقہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
گرفتاری اور بازیابی کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ریاسی ایس امیت گپتا-جے کے پی ایس نے بتایا کہ ظفر عسکریت پسند گروپوں کے ساتھ رابطے میں تھا اور اس کی گرفتاری کے ساتھ ہی ایک بڑا عسکری سانحہ ٹل گیا ہے۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ پاک ہینڈلرز ضلع ریاسی کے بالائی علاقوں میں عسکریت پسندی کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں میں ہیں اور ظفر جیسے لوگ ان کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپیل کی کہ ریاسی کے امن پسند شہریوں نے ماضی میں بھی عسکریت پسندی سے انکار کیا اور اس علاقے میں ایسی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔
ریاسی میں ہائبرڈ ملی ٹینٹ گرفتار؛ اسلحہ، گولہ بارود برآمد: پولیس