جموں// جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں دو الگ الگ حادثات میں ٹریفک پولیس اہلکار سمیت دو افراد از جان ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وکرم چوک جموں میں ایک میٹاڈار نے راہگیر جس کی فوری طورپر شناخت نہیں ہو سکی کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ لاش کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ متوفی جسمانی طورمعزور تھا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
دریں اثنا جموں بس اسٹینڈ کے نزدیک اتوار کی شام ایک تیز رفتار سیمنٹ مکسر نے ٹریفک پولیس اہلکار کو زور دار ٹکر ماری ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹریفک پولیس اہلکار معمول کے مطابق ڈیوٹی دے رہا تھا کہ اسی اثنا میں ایک تیز رفتار سیمنٹ مکسر نے اہلکار کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور بعد میں وہ زندگی کی جنگ ہار گیا۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
جموں: دو الگ الگ سڑک حادثات میں دو افراد کی موت