ڈوڈہ// جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری علاقے میں پیر کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں دو مسافر لقمہ اجل بن گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ کے ٹھاٹھری علاقے میں پیر کی صبح ایک آلٹو گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
متوفین کی شناخت اجے کمار ولد مہندر سنگھ ساکن چھرنہ اور رنجیت سنگھ ولد سوم لال ساکن جاگوت پھاگسو کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، دو مسافر از جان