Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سرحدی کشیدگی ……اب قصبے بھی محفوظ نہیں رہے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 4, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE

ہند پاک افواج کے درمیان حد متارکہ اور بین الاقوامی سرحد پر حالات انتہائی کشیدہ رخ اختیار کرگئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان پائی جارہی موجودہ مخاصمت کا صحیح  اندازہ بھی ہوتا ہے۔اب تک حد متارکہ اور بین الاقوامی سرحد کے دونوں جانب فائرنگ اور گولہ باری کی زد میں آکر درجنوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہیں۔تاہم سب سے زیادہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ اب رہائشی آبادی والے علاقے بھی بغیر کسی تمیز کے نشانہ بن رہے ہیں اور گزشتہ روز تو کئی گولے مینڈھر بازار میں بھی آ گرے۔ اگرچہ ان مارٹر گولوں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی اور تین افراد زخمی ہوئے لیکن پورے بازار میں افراتفری مچ گئی اور لوگ رونے اور چلانے لگے ۔ حد متارکہ پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ تو پچھلے کچھ برسوں کے دوران وقفے وقفے سے جاری رہا ہے اوراپنے حالات میں اسے ایک معمول بھی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا،البتہ گزشتہ دنوں کی فائرنگ نے ہندو پاک کے درمیان لڑی گئی 1947،1965اور 1971 کی خونین جنگوں کی یاد تازہ کردی جب لوگوں کو جان بچانے کیلئے اپنے گھر بارچھوڑنے پڑے تھے۔ مینڈھر میںاس قدر کشیدگی پائی جارہی ہے کہ انتظامیہ نے ڈگری کالج سمیت تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا باضابطہ حکم جاری کیاہے ۔سانبہ ، کٹھوعہ اور اکھنور کے ساتھ لگنے والی بین الاقوامی سرحد پر بھی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں جبکہ اسی طرح سے راجوری کے منجاکوٹ سیکٹر میں،جہاں گزشتہ دنوںدو خواتین کی ہلاکت ہوئی ، میں بھی سکولوں کو بند کر دیاگیاہے۔عام طور پر سرحدی کشیدگی کے دوران دیہی علاقوں کے لوگ بازار اور قصبوں کو محفوظ سمجھ ان کی طرف رخ کرتے رہے ہیں لیکن اب شہر ی آبادیوں کیلئے کوئی محفوظ جگہ نہیں  رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مینڈھر بازار میں رہائش پذیر آبادی نے بھی اپنے گھر خالی کرنا شروع کردیئے ہیں اور کچھ لوگ ،جن ے جموں میں مکانات ہیں،جموں کوچ کرگئے ہیں جبکہ کچھ محفوظ مقامات پر اپنے رشتہ داروں کے ہاں منتقل ہوگئے ہیں۔ سرحد کے دیگر کئی سیکٹروں کا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے، جہاں لوگ بری طرح  سہمے ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ ہندوپاک کے درمیان موجودہ کشیدگی 18ستمبر کو اوڑی میں ہوئے جنگجویانہ حملے کے بعد پیدا ہوئی، جس نے اب تک آر پار منقسم جموں و کشمیر میں لاکھوں کی تعداد میں آبادی کو متاثر کیاہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان میں اگر حالات دوستانہ ہوتے ہیں تو اس کا جموںکشمیرپر مثبت اثر پڑتاہے اور اگر دونوںپڑوسی ممالک ایک دوسرے کیخلاف طاقت آزمائی کررہے ہوں تو اس سے بھی براہ راست ریاستی عوام ہی ہوتے ہیں۔ یوںریاست جموں و کشمیر کی عوام ہندوپاک کشیدگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے ۔ان دنوں حد متارکہ کے قریب رہائش پذیر آبادی کی زندگی اجیرن بن گئی ہے جسے نہ دن کو چین ہے اور نہ ہی رات کو سکون۔سرحدی مکین نہ گھر وںسے باہر نکل سکتے ہیں اور نہ خوف کے مارے گھروں میں رہنے کیلئے تیار ہیں لیکن چونکہ ان کا سارا مال واسباب اور زندگی بھر کا جمع جھتہ انہی گھروں میں ہے اس لئے وہ اپنے آشیانے چھوڑ کر کہیں جا بھی نہیں سکتے۔ یہ آبادی ہر سال اجڑتی اور ہر سال بستی ہے،ہر سال اسے اپنے کچھ پیاروں سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے اور ہرسال ان کے بچے تعلیم کا سلسلہ ترک کرتے ہیں اور پھر حالات ٹھیک ہونے پر یہ سلسلہ بحال ہوجاتا ہے لیکن آج تک حکومت نے اس کی بازآبادکاری کیلئے کوئی مستقل منصوبہ مرتب نہیں کیااور وقتی طور پر ٹال مٹول کی پالیسی اختیار کی گئی ۔سرحد پر صورتحال بدسے بدتر ہوتی جارہی ہے تاہم دونوں ممالک کی حکومتیں ایک دوسرے کو آنکھیں دکھارہی ہیں اور فوج زور آزمائی میں مصروف ہے ۔ ماضی میں بھی یہ مشاہدہ کیاجاچکاہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی بھی مسئلہ جنگ و جدل سے حل نہیں ہوا اور بالآخر مذاکرات کی میز سجانے سے ہی بات بنی اور اس بار بھی کشیدگی سے نہ تو بین الاقوامی سرحد اور نہ ہی حد متارکہ کا نقشہ تبدیل ہونے کا کوئی امکان ہے، اُلٹا سرحد کی دونوں جانب شہری آبادیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرنے کے بجائے دونوں ممالک کی سیاسی اور عسکری قیادت آپس میں پائے جارہے عدم اعتماد کو بحال کرنے کے اقدامات کرے اور سرحدوں پر امن قائم کرکے صرف جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ پورے برصغیر خطہ کو ایک خطرناک جنگ میںدھکیلنے سے روکاجائے ۔وہی ریاستی و مرکزی حکومت بار بار اجڑنے والی سرحدی آبادی کی بازآبادکاری عمل میں لائے اور اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ مستقبل میںمزید جانی و مالی نقصان نہ ہونے پائے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پیر سے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی ہو گی ، صبح کی اسمبلی کھلے میدانوں میں منعقد نہ کی جائے : سکینہ ایتو
تازہ ترین
حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت:جاوید احمد رانا
تازہ ترین
ہندوستان نے ایک اور پاکستانی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کو کہا
تازہ ترین
بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا مواد بر آمد، دو افراد گرفتار:پولیس
تازہ ترین

Related

اداریہ

! جنگ بندی کا بول بالارہے تو بہتر

May 21, 2025
اداریہ

طوفانی آندھی اور ژالہ باری | باغبانی شعبہ زبوں حالی کا شکار

May 20, 2025
اداریہ

پالی تھین پابندی کا کیا ہوا؟

May 19, 2025
اداریہ

نوجوانوں کو مایوسیوں سے نکالیں

May 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?