Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

احتجاجی لہر 5ویں ماہ میں داخل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 9, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر//مزاحمتی جماعتوں کی طرف سے خواتین احتجاج کی کال سرد مہری کا شکار ہوئی جبکہ پلہالن پٹن کے علاوہ دیگر کسی بھی علاقے میں خواتین نے جلوس برآمد نہیں کیا۔اس دوران مکمل ہڑتال کے بیچ احتجاجی لہر5ویں مہینہ میں داخل ہوئی جبکہ منگل کو شہر کے سیول لائنز علاقے کے علاوہ بارہمولہ،اننت ناگ اور کپوارہ میں نجی گاڑیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر دوڑتی نظر آئی۔ہڑتال کال پر شہر سرینگر میں تمام دکانیں ،کاروباری ادارے ،تجارتی مراکز ،تعلیمی ادارے مکمل طور بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹر مسافرٹریفک کی آمد و رفت بھی معطل رہی۔ پائین شہر میںسرینگر میںممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر صبح سے ہی سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے اور حساس علاقوں میں پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کو تمام ضروری ساز و سامان سے لیس کرتے ہوئے تعینات کر دیا گیا تھا اس کے باوجود بھی اکا دکا پرائیویٹ گاڑی کی سڑکوں پر نقل و حمل کرتی ہوئی نظر آرہی تھی۔ٹی آر سی کراسنگ سے لے کر لالچوک تک چھاپڑی فروشوں نے مختلف اشیاء کو سجایا اور اس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد خرید و فروخت میں نظر آرہی تھی۔۔بڈگام ضلع ہیڈ کوارٹر سمیت چاڑورہ، چرار شریف، بیروہ، ماگام، کھاگ اور خانصاحب میں مکمل ہڑتال رہی اس دوران کاروباری و تجارتی ادارے، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہے۔ گاندربل کے اکثر بازاروں میں دکان بند تھے ۔ اس دوران نوہٹہ میں منگل صبح کو سنگبازی ہوئی جس کے دوران فورسز بھی وہاں پہنچی اور انہوں نے نوجوانون کا تعاقب کر کے انہیں منتشر کیا۔ مزاحمتی قیادت اور دیگر متعلقین کے درمیان حید پورہ میں میٹنگ کے وران لوگوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا،اور انہوں نے نعرہ بازی شروع کی۔نوجوانوں نے اسلام و آزادی کے علاوہ حزب الجاہدین اور لشکر طیبہ سمیت سید علی گیلانی کے حق میں نعرہ بازی ہوئی۔نعرہ بازی کا مرکز ایک چھوٹا سا بچا بنا ،جس نے اپنے مخصوص انداز میں’’ہم سنگباز ہیں،پیلٹ،بلٹ نا بھائی نا،خاکی وردی چھوڑ دو،آزادی کا ساتھ دو اورکشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی‘‘ کے نعرے بلند کئے۔اس موقعہ جذباتی انداز میں نعروں کی آواز سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔ادھر شام کو پائین شہر کے کئی علاقوں اور ایچ ایم ٹی میں نوجوانوں نے سنگبازی کی جبکہ فورسز نے مرچی اور ٹیر گیس کے گولے داغے۔ادھر اننت ناگ ضلع میں ہڑتال سے معمول کی زندگی درہم برہم رہی ۔بجبہاڑہ ،ہمدان ،عشمقام ،دیلگام ،لارکی پورہ ،مٹن ،ڈورو اور دیگر قصبہ جات میں تمام دکانیں اور کارو باری ادارے بند رہے ۔اس دوران کولگام سے نمائندئے اطلاع دی ہے کہ کیموہ ،کولگام ،کھڈونی اور دیگر علاقوں میں دکانیں بند تھیں اور ٹرانسپوٹ سروس معطل رہی ۔ اس دوران پلوامہ، بارہمولہ کپوارہ اورشوپیان قصبہ جات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وہاں دکانیں، تعلیمی اور تجارتی ادارے بند رہے ۔نمائندے کے مطابق کولگام کے کھڈونی،ریڈونی،رام پورہ،ہاورہ اور مشی پورہ علاقوں کے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فوج نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لاکر خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر رہی ہے جبکہ حزب جنگجو کے بھائی کو بھی کولگام سے گرفتار کیا گیا۔بجبہاڑہ میں گزشتہ شب پراسر طور پر5دکانیں جل کر خاکستر ہوئیں۔ ادھربار ہمولہ سوپور اور پٹن کے ساتھ ساتھ شمالی کشمیر کے کئی دیگر علاقوں میں بھی مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمول کی زندگی درہم برہم ہوکررہ گئی۔نامہ نگار الطاف بابا کے مطابق ضلع میں گزشتہ4ماہ سے جاریہڑتال کے بیچ پہلی مرتبہ ٹریفک پولیس کو سڑکوں پر  پایا گیا اور وہ ٹریفک کو استوار کرنے میں لگے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق نجی گاڑیوں کے علاوہ سو مو گاڑیا اور کچھ مسافر بردار گاڑیاں بھی نقل و حرکت کرتی ہوئی نظر آئیں۔ادھر سنگرامہ، امر گڑھ،پتوہ کھاہ، چھورو وغیرہ میں توڑ پھوڑ اور گررفتارریوں کے خلاف غم و غصے کی شدید لہر کے بیچ مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔قصبے کے حساس مقامات پر احتیاط کے بطور پولیس اور نیم فوجی دستے بڑی تعداد میں تعینات کئے گئے تھے اور اس دوران ہر طرح کی کاروباری اور ٹرانسپورٹ سرگرمیاں مکمل طور معطل رہیں ۔پٹن کے پلہالن میں خواتین نے مزاحمتی جلوس برآمد کیا جس کے دوران انہوں نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈاکٹر جتیندرکاآئی آئی ایم جموں میں 5روزہ جامع واقفیت پروگرام کا افتتاح
جموں
نائب تحصیلداربھرتی میں لازمی اردو کیخلاف بھاجپاممبران اسمبلی کا احتجاج اردو زبان کی شرط کو منسوخ کرنے کامطالبہ، احتجاج میں شدت لا نے کا انتباہ
جموں
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا کا ایل او سی کی اگلی چوکیوں کا دورہ فوجی جوانوں سے ملاقات، آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت کو قائم رکھنے کی ہدایت
پیر پنچال
۔4گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل، 51گاڑیاں بلیک لسٹ،9ڈرائیونگ لائسنس معطل| ڈیڑھ ماہ میں230گاڑیوں کے چالان، 31گاڑیاں ضبط، 9.65لاکھ روپےجرمانہ وصول
خطہ چناب

Related

صفحہ اول

سرکار نے توڑا سرکاری حصار وزیرا علیٰ دیوار پھلانگ کر مزار شہدا احاطے میں داخل، گلباری اورخراج عقیدت پیش

July 14, 2025
صفحہ اول

پابندی کل تھی، آج کیوں روکا گیا؟:وزیر اعلیٰ

July 14, 2025
صفحہ اول

الطاف بخاری کی ایل جی سے ملاقات جامع فصل انشورنس سکیم کے نفاذ پر زور

July 14, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

مزارِ شہداء پر جانے کے دوران عمر عبداللہ کی پولیس اہلکاروں کیساتھ دھکا مُکی ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?