Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

پیلٹ زخمیوں کی مشکلات بڑھ گئیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 15, 2016 9:59 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//کشمیر میں سردی کا موسم آتے ہی موجودہ نامساعد حالات کے دوران آنکھوں میں پیلٹ لگنے سے زخمی ہونے والے نوجوانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔سرینگر کے دو بڑے اسپتال میں داخل کئے گئے 1264نوجوانوں میں سے بیشتر نوجوانوں کا کہنا ہے کہ سردی کی وجہ سے آنکھوں میں پھر سے درد پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے انہیں چلنے پھرنے میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ صدر اسپتال میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بہتر نتائج کیلئے ایسے نوجوانوں کو سردی میں احتیاط برتنی ہوگی۔ صدر اسپتال میں آنکھوں کا معائنہ کرانے کیلئے آئے کپوارہ کے جاوید احمد میر نے بتایا کہ متواتر طور پر سردی میں نکلنے کی وجہ سے پھر سے زخمی آنکھ میں خون جمع ہوگیا ہے۔ جاوید احمد نے بتایا کہ صدر اسپتال میں 20دن تک علاج ومعالجہ ہوتا رہا اور قدرے بہتری کے بعد میں واپس گھر گیا تھا ۔ جاوید نے بتایا ’’ ہر بدھ کو میں معائنہ کیلئے صدر اسپتال آتا رہامگر اس بار ڈاکٹروں نے بتایا کہ آنکھوں میں پھر سے خون جمع ہوگیا ہے اور مجھے پھر سے دوائیوں کا سلسلہ شروع کرنا ہوگا۔ جاوید احمد میر ،جیسی صورتحال 14سالہ فردوس احمد کی بھی ہے ۔  فردوس کی آنکھیں 23جولائی کو پلیٹ کا نشانہ بنی تھی جس کے بعد فردوس کی دوسرے درجے کی جراحی بھی انجام دی گئی ہے۔ فرودس نے بتایا کہ سردی کے ایام کے دوران آنکھوں میں کافی درد محسوس ہوتا ہے جس کی وجہ سے مجھے کچھ دیر کیلئے زخمی آنکھ کو بند کرنا پڑتا ہے۔ آنکھوں کی ایک ماہر خاتون ڈاکٹر نے کشمیر اعظمیٰ کو بتایا کہ سردی کے موسم میں ایسے مریضوں میں انفیکشن کے زیادہ خطرات ہوتے ہیں۔خاتون ڈاکٹر نے بتایا کہ آنکھوں کے عام مریضوں کیلئے بھی سردی کافی تکلیف دہ ہوتی ہے مگر چھروں کی وجہ سے زخمی ہونے والے نوجوانوں کیلئے سردی باعث پریشانی ہوسکتی ہے۔ مذکورہ ڈاکٹر نے بتایا کہ آنکھوں میں پیلٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہونے والے نوجوانوں میں آنکھ کا پردہ گرنا ، آنکھوں میں انفیکسشن ہونا اور آنکھوں میں خون جمع ہونے کے زیادہ  امکانات موجود ہوتے ہیں مگر سردی کے ایام میں ایسے نوجوانوں کوباہر آنے سے احتیات برتنی ہوگی۔ خاتون ڈاکٹر نے بتایا کہ آنکھوں میں چھرے لگنے سے زخمی ہونے والے نوجوان  جتنا انفیکشن سے دور رہیں گے، انکی زخمی آنکھوں میں اتنی بہتری آئے گی ۔  ڈاکٹر نے بتایا کہ ہر اس نوجوانوں کو شعبہ چشم کے ڈاکٹروں سے مشورہ کرنا چاہئے جنکی آنکھوں میں سردی کی وجہ سے درد محسوس ہورہا ہے کیونکہ یہ انفیکشن کی بڑی علامت ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ وادی میں پچھلے چار ماہ کے دوران آنکھوں میں چھرے لگنے کی وجہ سے 6افراد دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئے ہیںاور 70نوجوانوں ایک آنکھ کی بصارت کھوچکے ہیں جبکہ باقی ماندہ نوجوان جراحیوں کے تکلیف دہ مراحل سے گزر رہے ہیں۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کولگام میں آدھی رات کو بھیڑ بکریوں کی بڑی چوری، 136 بھیڑیں غائب
تازہ ترین
اردو کسی مذہب کی علامت نہیں بلکہ جموں و کشمیر کے تشخص کی دھڑکتی نبض ہے: وحید پرہ
تازہ ترین
سرینگرمیں متحدہ مجلس علماء کا اہم اجلاس منعقد، فرقہ وارانہ اشتعال انگیزیوں کے تدارک کے لیے پینل قائم
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا ڈوڈہ سڑک حادثے پر اظہارِرنج
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اولگوشہ اطفال

ڈوڈہ کے بھرت علاقہ میں دلخراش سڑک حادثہ ،5افراد لقمہ اجل،17زخمی

July 15, 2025
صفحہ اول

سرکار نے توڑا سرکاری حصار وزیرا علیٰ دیوار پھلانگ کر مزار شہدا احاطے میں داخل، گلباری اورخراج عقیدت پیش

July 14, 2025
صفحہ اول

پابندی کل تھی، آج کیوں روکا گیا؟:وزیر اعلیٰ

July 14, 2025
صفحہ اول

الطاف بخاری کی ایل جی سے ملاقات جامع فصل انشورنس سکیم کے نفاذ پر زور

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?