Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

ڈٹینشن پالیسی کا اطلاق اگلے سال تک مؤخر،8ویں،9ویں اور11ویں جماعت کے ٹرم دوم امتحانات منسوخ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 18, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر//وادی میں شروع ہوئی امتحانی سرگرمیوںکے بیچ سرکار نے جمعرات کو ڈٹینشن پالیسی کے اطلاق کو اگلے سال تک مؤخر اورآٹھویں ،نویںاور گیارہویں جماعت کے ٹرم دوم امتحانات منسوخ کرکے اول سے لیکرنویں اور11ویں جماعت کے سبھی طلبہ کو ماس پراموشن دینے کا اعلان کیا ہے ۔ریاستی حکومت نے موجودہ تعلیمی سیشن کیلئے تمام سرکاری سکولوں اوروادی کشمیر کے تسلیم شدہ پرائیویٹ سکولوں میں زیرتعلیم 8th، 9th اور 11th کے طالب علموں کے لئے ٹرم دوم کے امتحانات میں چھوٹ دینے کا علان کیا ۔محکمہ تعلیم کی طرف سے اس سلسلے میں جمعرات کو جاری کئے گئے ایک حکمنامے کے مطابق وادی کشمیر کے تمام سرکاری سکولوں اور تسلیم شدہ پرائیویٹ سکولوںمیں 8ویں جماعت , نویں جماعت اور11ویں جماعت کے طالب علموںکو ماس پراموشن دی گئی جبکہ موجودہ تعلیمی سیشن کیلئے5ویں سے لیکر آٹھویں جماعت کے طلباء کو رعایت دی گئی اور انہیں اگلے کلاسوں میں جانے کے حوالے سے ’’روکنے کی کوئی پالیسی ‘‘نہیں ہوگی ۔سرکاری حکمنامے کے مطابق ان تمام طالب علموں کو ا گلی جماعتوں میں داخلہ دیا جائے گا۔اس سلسلے میںمحکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کئے گئے ایک آڈر زیر نمبر446-Edu of 2016 بتاریخ17-11-2016کے مطابق مذکورہ کلاسوں کے طلباء کو دی گئی ماس پرموشن کے ساتھ ہی وادی کے سکولوں میں نئے کلاسوں کا کام کاج شروع ہوگا ۔سرکاری حکمنامہ کے مطابق وادی میں گرمائی تعطیلات کے بعد طلبہ ایجی ٹیشن کی وجہ سے سکول نہیں جاسکے اور ٹرم دوم کا نصاب بالکل ہی پڑھایا نہیں جاسکا۔حکمنامہ کے مطابق آٹھویں ،نویں اور گیارہویں جماعت میں سالانہ امتحان مکمل طور ٹرم دوم کے نصاب پر محیط ہوتا ہے اور اب اس نصاب کو مکمل کرنا ناممکن ہے ۔حکمنامہ کے مطابق اگر چہ سرکار نے ایک حکمنامہ زیر نمبر338-Edu of 2016محرر16ستمبر2016کے تحت ’’نو ڈٹینشن پالیسی‘‘پر نظرثانی کرکے پانچویں سے لیکر آٹھویں جماعت تک کارکردگی کی بنیاد پر طلبہ کو اگلے کلاسوں میں جانے سے روک دینے کی پالیسی نافذ کی تھی ۔حکمنامہ کے مطابق معاملہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس بات کا فیصلہ لیا گیا کہ آٹھویں ،نویں اور گیارہویں جماعت کا ٹرم دوم امتحان سبھی سرکاری و تسلیم شدہ غیر سرکاری سکولوں میںمنسوخ کیاجائے گااور ان طلبہ کو فوری طور اگلے کلاس میں داخلہ دیاجائے گا۔نئے حکمنامہ میں ڈٹینشن پالیسی سے متعلق سابق حکمنامہ زیر نمبر338-Edu of 2016محرر16ستمبر2016کو فی الحال التوا میں رکھاگیا ہے اور اس کا اطلاق2017کے کلینڈر سال سے ہوگا۔حکمنامہ کے مطابق اس کے نتیجہ میں نیا تعلیمی کلینڈر سال فوری طور شروع ہوجانا چاہئے۔حکمنامہ کے مطابق محکمہ تعلیم طلبہ کو ہوئے تعلیمی نقصان کی بھرپائی کیلئے سرما میں رمیڈئیل کلاسز کا اہتمام کرے گا تاکہ نقصان کی بھرپائی ہوسکے۔ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر اعجاز احمد بٹ نے بتایا کہ عموما وادی میں نومبر میں ہی نیا تعلیمی سیشن شروع ہوتا ہے اوراب ماس پراموشن کے ساتھ ہی وادی میں نیا تعلیمی سیشن شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں ایجی ٹیشن کے دوران طلباء و طالبات کو تعلیم کے حوالے سے کافی نقصان اٹھانا پڑا لہٰذا محکمہ تعلیم موسم سرما میں طلاب کیلئے اضافی کلاسوں کا بندوبست کرے گا۔اس دوران کشمیر پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار نے حکومت کے اس فیصلے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے لاکھوں طلباء کو راحت نصیب ہوگئی جو امتحانات کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوںکے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کشمیر نے ایک ہفتے قبل ہی دسویں اور بارہویں جماعت کے بغیر تمام جماعتوں میں زیر تعلیم طلبہ کو عارضی طور پر پرموشن دینے کا فیصلہ لیا تھا اور آج جب حکومت کی طرف سے باضابطہ اس کیلئے آڈر نکالا گیا ،یہ ایک خوش آئند قدم ہے۔حکومت کی جانب سے اب اس سلسلے میں جو حتمی فیصلہ آیا ہے ،اس سے لاکھوں طلاب کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں ایجی ٹیشن کے دوران زخمی طلاب کو 20سے 80فیصد تک فیس میں رعایت دی جائے گی۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا ڈوڈہ سڑک حادثے پر اظہارِرنج
تازہ ترین
ڈوڈہ ضلع میں ایک اور سڑک حادثہ میاں بیوی زخمی، جی ایم سی ڈوڈہ منتقل
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سرینگر میں 120 بستروں پر مشتمل نئے آرتھوپیڈک بلاک کا افتتاح کیا
تازہ ترین
ڈوڈہ سڑک حادثے میں ہلاکتوں پر لیفٹنٹ گورنر کا اظہار ِ افسوس
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اولگوشہ اطفال

ڈوڈہ کے بھرت علاقہ میں دلخراش سڑک حادثہ ،5افراد لقمہ اجل،17زخمی

July 15, 2025
صفحہ اول

سرکار نے توڑا سرکاری حصار وزیرا علیٰ دیوار پھلانگ کر مزار شہدا احاطے میں داخل، گلباری اورخراج عقیدت پیش

July 14, 2025
صفحہ اول

پابندی کل تھی، آج کیوں روکا گیا؟:وزیر اعلیٰ

July 14, 2025
صفحہ اول

الطاف بخاری کی ایل جی سے ملاقات جامع فصل انشورنس سکیم کے نفاذ پر زور

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?