Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

کشتواڑ ضلع ترقیاتی بورڈکا اجلاس

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 7, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جموں//کشتواڑ ضلع ترقیاتی بورڈ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع کے لئے سال 20171-8 ء کے لئے 139.11کروڑ روپے کے سالانہ پلان کو منظوری دی گئی۔رواں مالی سال کے دوران ضلع میں مختلف محکموں کی طبعی اور مالی حصولیابیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ترقیاتی بورڈ نے افسروں کو اہداف کے حصول کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت دی، ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کے لئے ایک مثبت طرز عمل اپنانے پر زور دیا۔وزیر صحت بالی بھگت کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں وزیر مملکت سنیل کمار شرما ، ریاستی سماجی بہبود مشاورتی بورڈکی  چیئرپرسن نرملا گپتا ،او بی سی ترقیاتی مشاورتی بورڈ کے وائس چیئرمین رشپال ورما، کسان ترقیاتی مشاورتی بورڈ کے وائس چیئرمین دلجیت سنگھ ، شیڈول کاسٹ / شیڈول ٹرائب ترقیاتی مشاورتی بورڈ کے وائس چیئرمین بھوشن لعل ڈوگرہ ، ارکان قانون سازیہ جی ایم سروری ،سجاد احمد کچلو، فردوس ٹاک، شیام لعل بھگت اور نریش گپتا کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر غلام نبی بلوان ، ایس ایس پی سندیپ وزیر اور ضلع انتظامیہ کے افسران و کئی محکموں کے سربراہاں نے شرکت کی۔بورڈ میٹنگ میں رواں مالی سال کے دوران مختلف سیکٹروں کے تحت حاصل کئے گئے اہداف پر اطمینان کا اظہار کیا۔ افسران کو کمزورسیکٹروں کی جانب خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی گئی ۔بورڈ نے نائیگڈھ پی ایچ ای سکیم اور کشتواڑ لفٹ واٹر سپلائی سکیم جیسے کلیدی پروجیکٹوں پر کام کی سست رفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو ان کاموں کی راہ میں حائل رُکاوٹوں کو دور کرکے انہیں بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت دی۔ضلع ترقیاتی بورڈ نے اگلے مالی سال کے لئے ترتیب دئیے گئے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے انتظامیہ کو ضلع میں پائیدار اثاثے تعمیر کرنے اور مستحق آبادی کو فائدہ پہنچانے کے لئے منصوبوں کی ترجیح فہرست تیار کرنے کے لئے کہا۔ بورڈ نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو مختلف محکموں کے مابین قریبی تال میل قائم کرنے اور سکیموں کی عمل آوری پر مسلسل نگاہ رکھنے کی ہدایت دی۔بورڈ میٹنگ کے دوران متعلقہ افسران کو سڑک ، صحت، تعلیم ، بجلی ، باغبانی ، زراعت ، دیہی ترقی کے شعبوں کی ترقی کی جانب خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی گئی۔ بورڈ کے چیئرمین نے اس ضمن میں ارکان قانون سازیہ کے عملی تعاون پر زور دیا۔ مختلف سیکٹروں کے تحت حصولیابیوں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ رواں مالی سال کے لئے منظور شدہ 135.12 کروڑ روپے کے سالانہ پلان میں سے 120.02 کروڑ روپے واگذار کئے گئے جس میں سے فروری کے آخر تک مختلف سیکٹروں کے تحت 103.29 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں اور اس طرح 86فیصد ہدف پورا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف پروجیکٹوں پر کام سرعت کے ساتھ جاری ہے جن کو رواں سال کے آخر تک مکمل کئے جانے کی توقع ہے۔کمشنر موصوف نے مزید کہا کہ تعمیرات عامہ سیکٹر کے تحت 39.86کروڑرو پے میں سے 18.46کرو ڑروپے واگذار کئے گئے جبکہ فروری 2017ء کے آخر تک 9.90کروڑ روپے خرچ کئے گئے ۔اسی طرح صحت عامہ سیکٹر میں 4.50کروڑ روپے کے سالانہ پلان میں سے مختلف سکیموں کے لئے 3.77کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔منریگا کے تحت دستیاب 95.03لاکھ روپے میں سے 89.23لاکھ روپے خرچ کئے گئے جس کی مدد سے 1647کام مکمل کئے گئے اور 25لاکھ ایام کار فراہم کئے گئے۔بعد میں ضلع ترقیاتی بورڈ نے اتفا ق رائے سے ضلع کے لئے 2017-18کے 139.11کروڑ روپے کے سالانہ کیپکس بجٹ کو منظوری دی۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

تازہ ترینجموں

جموں میں جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش: حیدرآباد متاثرہ کو 62 لاکھ روپے واپس: پولیس

July 9, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس

July 8, 2025
جموں

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا

July 8, 2025
جموں

سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?