Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

ضلع ترقیاتی بورڈ راجوری کی میٹنگ ،سال 2017-18ء کیلئے 205کروڑ روپے منظور

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 17, 2017 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
راجوری//ضلع ترقیاتی بورڈ راجوری کی میٹنگ وزیر زراعت غلام نبی لون ہانجورہ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔بورڈ نے ضلع کے لئے سال 2017-18ء کیلئے 205.01کروڑ روپے کے سالانہ منصوبے کو منظوری دی۔میٹنگ میں خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین کے وزیر چودھری ذوالفقار علی، پشو و بھیڑ پالن کے وزیر عبدالغنی کوہلی، نائب چیئرمین ریاستی پہاڑی صلاح کار بورڈ کلدیپ راج گپتا ،نائب چیئرمین او بی سی بورڈ رشپال ورما، اراکین قانون سازیہ رویندر رینہ، قمر حسین ، وبودھ گپتا ،سریندر چودھری، ضلع ترقیاتی کمشنر شبیر احمد بٹ اور دیگر محکموںکے سربراہاں اور سینئر افسران موجود تھے۔چیئرمین نے گزشتہ بورڈ میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں کی عمل آوری کا جائزہ لیتے ہوئے زمینی سطح پر تمام فیصلوں کو من و عن عملانے کی ہدایت دی۔ انہوںنے مختلف مرکزی سکیموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری لانے پر زور دیا۔ انہوںنے ضلع میں جاری تمام ترقیاتی کاموں کی رفتار میں سرعت لانے کے بھی احکامات دئیے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کی تعمیر پر 139کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔وزیر نے کام کی تکمیل میں معیار برقرار رکھتے ہوئے اسے مقررہ  وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے ضلع میں نئی ہسپتال عمارتوں کے تعمیراتی کام کو رواں مالی سال کے دوران ہی مکمل کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ صحت شعبے سے جڑے مختلف امور کا جائز ہ لینے کے لئے محکمہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک علاحدہ میٹنگ منعقد کی جائے گی جس کے لئے بورڈ نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ایجنڈا تیار کرنے کے لئے کہا۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کے بلوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس سلسلے میں رپورٹ تیار کرے گی جس کا معقول جائزہ لیا جائے گا۔وزیر نے عبداللہ پُل کے لئے ایک اپروچ روڈ ترجیحی بنیادوں پر تیار کرنے پر زور دیا جس کیلئے 2016-17ء میں 20لاکھ روپے واگزار کئے گئے ہیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ راجوری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت 38.43 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت والے 6 پروجیکٹوں کو تیار کیا گیا ہے جنہیں رقومات کی فراہمی کے لئے سرکار کو بھیجا گیا ہے۔وزیرنے منصوبہ جات کی سنجیدگی سے پیروی کرنے کی ہدایت دی تاکہ ان پروجیکٹوں پر جلد سے جلد کام شروع کیا جاسکے۔چیئرمین نے ضلع انتظامیہ کی طرف سے رقومات کے معقول استعمال پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے افسران کو تن دہی سے کام کر کے ترقیاتی کاموں کو وقت پر مکمل کرنے کی تلقین کی۔انہوںنے ضلع انتظامیہ کو کسی بھی ترقیاتی پروجیکٹ کو ہاتھ میں لینے سے پہلے مقامی نمائندوںکو اعتماد میںلینے کی ہدایت دی۔ وزیرنے کہا کہ ریاست کی ترقی پر موجودہ سرکار خصوصی توجہ دے رہی ہے اور راجوری ضلع کو ایک مثالی ضلع کے طور ترقی دینا سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کا خواب تھا۔خوراک اور امور صارفین کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے افسران کو ضلع میںجاری تمام ترقیاتی کاموں کی رفتار میں سرعت لا کر انہیں وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے مختلف بہبودی سکیموں اور پروگراموں کی موثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے علاوہ افسران کو تن دہی کے ساتھ کام کرنے کے احکامات دئیے۔وزیر نے درہال بُدھل حلقے کی جغرافیائی ہیئت کو دھیان میں رکھتے ہوئے حلقے کو خصوصی توجہ دینے پر بھی زور دیا۔ پشو و بھیڑ پالن کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے مختلف مرکزی سکیموں کی موثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے کہا۔مقامی نمائندوں نے اپنے حلقوں سے جڑے کئی مطالبات چیئرمین کے سامنے رکھے جنہیں وقت قلیل میں حل کرنے کایقین دلایاگیا۔اس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف شعبوںمیں درج کی گئی حصولیابیوں کا خاکہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ فروری 2017ء کے آخر تک دستیاب کرائے گئے 138.52کروڑ روپے میں سے 133.50کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

پیر پنچال

راجوری میں قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے لوگ امڈ پڑے قربانی کے جانوروں کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں بھی تیزی، منڈی میں گہما گہمی عروج پر

June 6, 2025
پیر پنچال

ڈی سی اور ایس ایس پی راجوری نے مرکزی عیدگاہ کا دورہ کیا

June 6, 2025
پیر پنچال

عید سے قبل پونچھ میں اشیائے خوردونوش کے معیار اور صفائی کا جائزہ لیا گیا

June 6, 2025
پیر پنچال

ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج نے ایچ ایس تھنہ میں عوامی دربارلگایا عام لوگوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا ،مو قعہ پر ہی کئی مسائل کا ازالہ کیاگیا

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?