Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

بچوں میں وائرل انفیکشن،جی بی پنتھ اسپتال میںوالدین کی بھیڑاُمڈ آئی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 21, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر// بچوں میں وائرل انفیکشن کے باعث پوری وادی میں ایک ہیجانی کیفیت پیدا ہوگئی ہے اور سوموار کو دوردراز علاقوں سے آئے سینکڑوں والدین نے بچوں کے مخصوص اسپتال کا رخ کیا اور اسپتال انتظامیہ کو شام دیر گئے تک بھاری رش کو کنٹرول میں کرنا انتہائی مشکل بن گیا۔تاہم جی بی پنتھ اسپتال میں بچوں کے امراض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اچانک اضافے کی وجہ سے بچے بخار، کھانسی اور زکام کی بیماری کے شکار ہورہے ہیں اور یہ تعداد گزشتہ سال سے دوگنی ہوگئی ہے۔گذشتہ کئی دنوں سے پوری وادی میں کھانسی، گلے میں درد، زکام ، نزلہ اور بخار کی بیماریاں پھیل گئی ہیں اور ہزاروں بچے اس طرح کے وائرل انفیکشن میں مبتلا ہوگئے ہیں۔سوموار کو ہزاروں والدین بچوں کو لیکر بچوں کے اسپتال میں پہنچ گئے کیونکہ انکا کہنا تھا کہ ادویات کا کوئی اثر نہیں ہورہا ہے اور انفیکشن بتدریج پھیل رہا ہے۔جی بی پنتھ اسپتال میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اگرچہ روزانہ کی بنیاد پر او پی ڈی میں900بچوں کا علاج ہوتا تھا تاہم امسال یہ تعداد دنگی ہوکر 1800ہوگئی ہے۔فلو بیماری کے بڑھتے ہوئے اثر کے بیج سرینگر کے سونہ وار میں قائم بچوں کے مخصوص اسپتال میں والدین کے بھیڑ لگی ہوئی ہے اور وادی کے مختلف علاقوں سے والدین بچوں کو لیکر اسپتال پہنچ رہے ہیں جس کے چلتے کل اسپتال میں  والدین اور اسپتال کی حفاظت پر معمور عملے میں ہاتھا پائی بھی ہوئی ، جس میں اسپتال کی سیکورٹی پر مامور دو سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے ۔ محمد اشرف ساکن ڈلگیٹ نے بتایا کہ میرے بچے کو کھانسی تھی اور بخار بھی ہے تاہم جب سے ڈاکٹروں نے ادویات دیں ، تب سے وہ بہتر محسوس کررہا ہے،لیکن کھانسی ابھی موجود ہے۔جی بی پنتھ اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر کے کے پنڈتا نے بتایا ’’ ہر سال کی طرح  مارچ میں اس سال بھی بیمار بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا لیکن امسال اچانک گرمی میں اضافہ کی وجہ سے یہ تعدادبڑھ گئی ہے۔ڈاکٹر  پنڈتا نے کہا کہ ہر سال مارچ کے مہینے میں او پی ڈی میں آنے والے بچوں کی تعداد عام دنوں سے زیادہ ہوتی ہے مگر امسال یہ کچھ زیادہ ہی بڑھ گئی ہے جس کی ایک بڑی وجہ درجہ حرارت میں اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچانک درجہ حرارت بڑھنے سے وائرس بھی تیزی سے پھیل گیا ہے تاہم گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ڈاکٹر  پنڈتا نے کہا چونکہ یہ ایک عام فلو ہے اور زیادہ پانی پینے اور Paracetmolبچوں کو دے کر بھی بچے گھر میں ٹھیک ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام دنوں میں اگر ہم 900بیمار بچوں کو دیکھتے ہیں تو امسال یہ تعداددگنی 1800تک پہنچ گئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ موجودہ فلو سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے اور یہ بیماری جلد قابو میں بھی آتی ہے۔ ڈاکٹر  پنڈتا نے کہا کہ فلو انفیکشن 15اپریل تک ختم ہوجائے گا اور اُمید ہے کہ اسپتال آنے والے بچوں کی تعداد میں بھی دن بہ دن کمی آتی جائے گی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

آج مزار شہدا ء پراجتماع کی اجازت||حکمران جماعت کو حکومت کا انکار انتظامیہ کی ایڈوائزری جاری، کسی بھی قسم کی تقریب کی اجازت نہیں ہوگی

July 12, 2025
صفحہ اول

شہیدوں کو یاد کرنےسے انکار کرنا ناانصافی: این سی

July 12, 2025
صفحہ اول

انتظامیہ میں رد و بدل ۔ 7 سینئرآئی اے ایس افسران کے تبادلے

July 12, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

وزیر اعظم نے آج 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ دیا

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?