Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

منریگا ملازمین کی غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 23, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
ڈوڈہ//اپنے دیرینہ مطالبات کے حق میںمنریگا ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع ڈوڈہ کی طرف سے غیر معینہ مدت کے لئے کی جا رہی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی ۔بدھ کے روز بھی منریگا اسکیم کے تحت کام کرنے والے عارضی ملازمین نے احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے ضلع صدر سجاد احمد بٹ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ اُن کو اس بات کی تحریری ضمانت نہیں دی جاتی کہ اُن کے مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہم نے اپنی ہڑتال ریاستی وزیر برائے دیہی ترقی و پنچائتی راج کی اس یقین دہانی کے بعد ختم کی تھی کہ اُن کے مطالبات کو ایک ماہ کے اندر پورا کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں بہت جلد سرکاری حکمنامہ جاری کیا جائے گا ،مگر تا حال اس سلسلہ میں کوئی قدم نہیں اُٹھایا گیا ہے جس وجہ سے اُن کا اعتماد بری طرح سے مجروح ہوا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چند روز قبل ریاستی وزیر نے ایک بار پھر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے مطالبات کو ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے ختم ہوتے ہی  پورا کیا جائے گا،مگر ہماری ہڑتال تب تک جاری رہے گی جب تک کہ اُنہیں تحریری ضمانت نہیں دی جاتی،کیوں کہ زبانی باتوں پر اب اُن کا کوئی یقین نہیں رہا۔ اُنہوں نے کہا کہ منریگا ملازمین کومختلف عہدوں اور اسامیوں پر حکومت کی طرف سے ایک مناسب تقرری عمل کے ذریعہ تعینات کیا گیا ہے اور وہ دیہی ترقی کی تمام اسکیموں کی عمل آوری کے لئے انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ اپنی فرائض انجام دے رہے ہیں ،مگر حکومت اُن کے مسائل کے ازالہ کے لئے کوئی اقدامات نہیںاُٹھا رہی ہے جس وجہ سے وہ اپنے مستقبل کے تئیں انتہائی فکر مند ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ بہت سارے اُن کے ساتھی آٹھ برس سے زائد عرصہ سے محکمہ میں کام کر رہے ہیں اور وہ ملازمت کے حصول کے لئے درکار عمر کی آخری حد پار کر چکے ہیں ،مگر حکومت اُن کے ساتھ سوتیلا سلوک برت رہی ہے جس وجہ سے وہ تشویش میں مبتلاء ہیں اور اُنہیں اپنا مستقبل محفوظ نظر نہیں آتا۔اُنہوں نے کہا کہ اُن کی ہڑتال سے عوام کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،مگر اُن کے پاس اس کے سوا اور کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ اُنہوں نے عوام سے بھی کہا کہ وہ بھی اُن کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوں کیوں کہ وہ بھی متاثر ہو رہے ہیں۔اس موقع پر مختلف دیگر مقررین نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اُن کے مطالبات فوری طور پورا کرنے کی مانگ کی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نائب وزیر اعلی نے نوشہرہ کے 15سرحدی دیہات کا دورہ کیا ہر فرد کی حفاظت ہماری اولین ترجیح
پیر پنچال
جاوید راناکی سرحدی دیہات کے لوگوں سے ملاقات نقصانات کا تخمینہ لگا نے اور معاوضہ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
پیر پنچال
فائر بندی کے بعدپی ڈی پی صدرمینڈھر وارد ،متاثرین سے اظہارِ یکجہتی گوکہ باری جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اور مؤثر اقدامات لازمی :محبوبہ مفتی
خطہ چناب
فوج نے ساوجیاں منڈی میں امدادی راشن تقسیم کیا
پیر پنچال

Related

خطہ چناب

ابر آلود موسم کے بیچ قومی شاہراہ پر معمول کا ٹریفک جاری متعدد مقامات پر شاہراہ کی خراب حالت سےٹریفک کی سست روی کا شکار

May 15, 2025
خطہ چناب

کشتواڑ میں 15 جون سے 15 روزہ دھرتی آبھا ابھیان شروع ہوگا

May 15, 2025
خطہ چناب

کشتواڑ میں آفات متاثرین کے حقوق سے متعلق آگاہی پروگرام

May 15, 2025
خطہ چناب

گول رام بن شاہراہ سڑک کے کنارے ملبے کے ڈھیر | بارشوں کے دوران آنے والی پسیاں نہیں ہٹائی گئیں ، نالیوں کی حالت خستہ

May 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?