Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

دھرمشالہ ٹیسٹ:آسٹریلیا 300 پر آؤٹ، سمتھ کی تیسری سنچری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 26, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
دھرم شالہ، 25 مارچ (یو این آئی) ہندوستان کے نوجوان چائنامین بولر کلدیپ یادو نے اپنے ڈیبو ٹیسٹ میں کرشمائی بولنگ کرتے ہوئے 68 رنز پر چار وکٹ لے کر آسٹریلیا کو اس کے کپتان اسٹیون اسمتھ (111) کی سیریز کی تیسری سنچری کے باوجود چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن ہفتہ کو 300 رن پر سمیٹ دیا۔اپنا ڈیبو ٹیسٹ کھیل رہے اور ہندستان کے 288 ویں ٹیسٹ کھلاڑی بنے اترپردیش کے کانپور شہر کے کلدیپ نے 23 اوور کی بہترین بولنگ میں 68 رنز پر چار وکٹ لے کر آسٹریلیا کو ایک وکٹ پر 144 رنز کی انتہائی مضبوط پوزیشن سے 88.3 اوور میں 300 رن پر نمٹا دیا۔ ہندستان نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک اوور میں کوئی رن نہیں بنایا۔سیریز کا فیصلہ کن ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے اس بات کی کہیں بھی بحث نہیں تھی کہ کلدیپ کو منتخب کیا جائے گا۔لیکن ہندستانی ٹیم مینجمنٹ نے اس نوجوان چائنامین بولر کو اتارنے کا جو جوا کھیلا وہ کامیاب رہا۔کلدیپ نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں معجزانہ کارکردگی کا مظاہرہ کر ٹیم مینجمنٹ کے فیصلے کو درست ثابت کر دیا۔22 سالہ کلدیپ نے خطرناک اوپنر ڈیوڈ وارنر (56)، پیٹر ھیڈاسکمب (8)، گلین میکسویل (8) اور پیٹ کمنز (21) کے وکٹ حاصل کیں ۔ تیز گیند باز امیش یادو نے 15 اوور میں 69 رن پر دو وکٹ، بھونیشور کمار نے 12.3 اوور میں 41 رن پر ایک وکٹ، آف اسپنر روی چندرن اشون نے 23 اوور میں 54 رن پر ایک وکٹ اور لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے 15 اوور میں 57 رن پر ایک وکٹ لیا۔فیصلہ کن ٹیسٹ میں پہلے دن کا کھیل ہر لحاظ سے سنسنی خیز رہا۔ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کندھے کی چوٹ کی وجہ سے اس میچ سے باہر ہو گئے ۔ان کی جگہ کسی بلے باز کو نہیں بلکہ چائنامین بولر کلدیپ یادو کو منتخب کیا گیا۔وراٹ کی جگہ اجنکیا رہانے نے اس میچ میں کپتانی سنبھالی اور ہندوستان کے 33 ویں کپتان بن گئے ۔تیز گیندباز ایشانت شرما کی جگہ آخری الیون میں بھونیشور کی میچ کی پہلی ہی گیند پر وارنر کا تیسری سلپ میں کرو نائر کے ہاتھوں کیچ چھوٹ گیا۔وارنر نے اس جیون دان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 87 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز بنائے جو اس سیریز میں ان کی پہلی نصف سنچری تھی۔کپتان اسمتھ نے اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے 173 گیندوں میں 14 چوکوں کی مدد سے 111 رنز بنائے ۔اسمتھ کی سیریز میں یہ تیسری سنچری تھی اور اس سیریز میں ان کے رنز کی تعداد 482 تک پہنچ چکی ہے ۔آسٹریلیا نے پہلا وکٹ دوسرے اوور میں ہی گنوانے کے باوجود ون ڈے انداز میں بلے بازی کی اور لنچ تک 131 رنز بنائے ۔وارنر اور اسمتھ جس انداز میں تیز بلے بازی کر رہے تھے اس سے لگ رہا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم ایک بڑا اسکور بنانے میں کامیاب ہو جائے گی ۔لیکن لنچ کے بعد کلدیپ نے وارنر کو سلپ میں کپتان رہانے کے ہاتھوں کیچ کراکر دوسرا جھٹکا دیا، اس کے بعد تو ہندستانی بولر حاوی ہوتے چلے گئے ۔اسمتھ کی 20 ویں سنچری کے باوجود آسٹریلوی اننگز دن کے ختم ہونے سے کچھ پہلے 300 رن پر سمٹ گئی۔آسٹریلیا نے اپنے آخری نو وکٹ 156 رن جوڑ کر گنوا دیے ۔صبح آسٹریلیا کے کپتان اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔وارنر کا اگرچہ پہلی گیند پر کیچ چھوٹا لیکن دوسرے اوور میں امیش یادو نے میٹ رینشا (1) کو بولڈ کر دیا۔اس کے بعد وارنر اور اسمتھ نے تیز بلے بازی کی۔اسمتھ نے اپنی نصف سنچری 67 گیندوں میں اور وارنر نے 72 گیندوں میں مکمل کی۔لنچ تک آسٹریلیا 131 رنز تک پہنچ چکا اور وارنر 54 اور اسمتھ 72 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے ۔ زیادہ تر کمنٹیٹرنے دوسرے سیشن میں آسٹریلیا کا ایک آدھ وکٹ گرنے کی ہی پیش گوئی کی تھی۔لیکن لنچ کے بعد کلدیپ نے جیسے سارے مساوات تبدیل کردیے ۔انہوں نے وارنر کو رہانے کے ہاتھوں کیچ کرایا اور کچھ دیر بعد ہی امیش یادو نے شان مارش (4) کو وکٹ کیپر ردھمان ساہا کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔کلدیپ نے ھیڈاسکمب اور میکسویل کو بولڈ کر آسٹریلیا کا اسکور پانچ وکٹ پر 178 رنز کر دیا۔اشون نے اسمتھ کو نیلسن فیگر کا شکار بنایا۔اسمتھ 111 رنز بنانے کے بعد سلپ میں رہانے کو کیچ تھما بیٹھے ۔اشون کا اس سیزن میں یہ 79 واں وکٹ تھا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔چائے کے وقفہ تک آسٹریلیا کا اسکور چھ وکٹ پر 208 رن تھا۔وکٹ کیپر میتھیو ویڈ (57) اور کمنز (21) نے ساتویں وکٹ کے لیے 37 رنز کی شراکت کی۔کلدیپ نے کمنز کو اپنی ہی گیند پر کیچ کر اس شراکت کو توڑ دیا۔کلدیپ کا یہ چوتھا وکٹ تھا۔اسٹیو او کیفے آٹھ رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے جبکہ ویڈ کو جڈیجہ نے بولڈ کر دیا۔ویڈ نے 125 گیندوں میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔بھونیشور نے ناتھن لیون (13) کو آؤٹ کر آسٹریلیا کی اننگز 300 رنز پر سمیٹ دی۔بھونیشور کی میچ کی پہلی گیند پر کیچ چھوٹا تھا لیکن انہوں نے اپنی ہی گیند پر آسٹریلیائي اننگز کا اختتام کیا۔یو این آئی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

سپورٹس

ڈیورنڈ کپ ٹورنامنٹ مرمو نے ٹرافیوں کی نقاب کشائی کی

July 4, 2025
سپورٹس

گوکیش نے ایک بار پھر میگنس کو ہرایا

July 4, 2025
سپورٹس

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

July 4, 2025
سپورٹس

بصارت سے محروم افراد کیلئے نمائشی میچ سبحان سٹیڈیم سوپور میں منعقد

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?