Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

جموں میں ہائی الرٹ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 27, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جموں//پولیس نے جیول چوک میں ایک پولیس اہلکار سے بندوق چھیننے کے معاملہ میں مبینہ طور ملوث مزید ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے ، تاہم ابھی تک اہلکار سے چھینی گئی  AK-47رائفل اور اس کا میگزین برآمد نہیں کیا جا سکا ہے، پولیس نے 2موٹر سائیکل بھی ضبط کئے ہیں جو سمجھاجاتا ہے کہ اس واردات میں استعمال کئے گئے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ شاہد نامی اس نوجوان کو اتوار کی صبح بن ٹول پلازہ نگروٹہ سے اس وقت دبوچ لیا گیا جب وہ کشمیر کی طرف جا رہا تھا۔ اس سے قبل پولیس نے مسعود احمد ولد عبدالرشید ساکن رنتی پورہ شوپیاں کو حراست میں لیا  ۔ آئی جی پو لیس جموں ایس ڈی سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پولیس نے اس معاملہ میں ملوث 2نوجوانوں کو پکڑ لیا ہے جب کہ تیسرے مشتبہ نوجوان کی تلاش شد و مد سے جاری ہے جو چھینی گئی رائفل سمیت ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا ہے ۔ آئی جی پی نے بتایا کہ مفرور نوجوان کا تعلق بھی شوپیاں سے ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تمام زائویوں سے معاملہ کی چھان بین کر رہی ہے اور ان نوجوانوں کے منشیات کے عادی ہونے کے امکانات کو بھی خارج نہیں کیا جاسکتا ہے ۔تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک منظم حملہ تھا، پولیس نے مزید 4نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے لئے پکڑا لیاہے ۔قابل ذکر ہے کہ یہ واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب توی پل پر مندر مسجد پوائنٹ کے قریب اس وقت پیش آیا تھا جب دہلی کی ایک تنظیم’انجمن منہاج رسول‘کے چیئر مین مولانا سید اطہر دہلوی کے ذاتی محافظ کے طور تعینات کانسٹبل محمد حنیف پیدل پولیس لائن کی طرف جا رہا تھا تو چند نوجوانوں نے اس کی آنکھوں میں مرچی پھینکی، اس کے سر پر کسی کے ساتھ وار کر کے اسے زخمی کر دیا اور اس سے قبل کہ وہ جوابی کارروائی کرتا اس کی سروس رائفل چھین کر فرار ہو گئے۔ رابطہ قائم کرنے پر مولانا نے کشمیر عظمیٰ کو کہا کہ وہ کل ہی وادی سے واپس جموں پہنچے تھے اور آج ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرنے کے بعد شاہدرہ شریف جانے کا ارادہ رکھتے تھے، تاہم اس واقعہ کے بعد انہوں نے اپنا پروگرام منسوخ کر دیا ہے ۔ ا س دوران پورے خطہ میں سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ، پولیس نے توی دریا میں گشت کی،کئی ایک مقامات پر تلاشی مہم چلائی گئی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورہ سے ایک ہفتہ قبل پیش آئے اس واقعہ سے سیکورٹی ایجنسیز مزید مستعد ہو گئی ہیں اور نوراترا کیلئے کئے گئے حفاظتی انتظامات کا نئے سرے سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں
صوبائی کمشنر جموں کاسالانہ بسوہلی میلہ کی تیاریوں کا جائزہ خطے کی بھرپور ثقافت، روایات اور آرٹ و دستکاری نمائش میں کمیونٹی کی شرکت پر زور
جموں

Related

صفحہ اول

ٹورازم میلہ کولکتہ 2025کا افتتاح||یوٹی میں پھر سیاحت کی ہوا چلی جموں وکشمیر محفوظ او رپُر سکون، مغربی بنگال کیساتھ دیرینہ باہمی شراکت:وزیر اعلیٰ

July 10, 2025
صفحہ اول

بجلی ٹرانسفارمر دھماکہ پولیس کانسٹبل جاں بحق

July 10, 2025
صفحہ اول

مرکز حفاظت یقینی بنائے جموں وکشمیر سے خوفزدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں:ممتا بنر جی

July 10, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

کشمیر کی سیاسی جماعتیں 13 جولائی کو یوم شہداکے طور منانے کی تیاریوں میں مصروف

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?