Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مودی کی تقریر کا ایک ایک لفظ دھمکی آمیز: انجینئر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 4, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 سرینگر//نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر نئی دلی کے مسئلہ کشمیر سے متعلق غیر حقیقی اور متکبرانہ اپروچ کی بڑی وجہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے عوامی اتحاد پارٹی صدر اور ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی کشمیر سے متعلق گزشتہ روز کی تقریر پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی تقریر کا ایک ایک لفظ گویا مسئلہ کشمیر سے متعلق سچ بولنے والوں کے لئے دھمکی تھی۔انہوں نے الزام لگایا کہ ناشری میں ٹنل کے افتتاح کی تقریب پر وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی وزیر اعظم کے پی ایس او کی طرح شامل تھیں جبکہ گورنر ووہرا وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ تھے جو کہ جمہوری طور منتخبہ وزیر اعلیٰ کی تذلیل اور نئی دلی کے جموں کشمیر کو ایک نو آبادی کی طرح لینے کی سوچ کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ دراصل نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جیسی علاقائی جماعتوں نے ہمیشہ ہی نئی دلی کے ڈھنڈورچیوں کا کردار ادا کرنے کے علاوہ کشمیریوں کو اپنے خاندانی ریوڑ کی طرح لیا ہے اس بات سے نئی دلی کی کشمیر کے تئیں،نو آبادیاتی سوچ میں مزید بگاڑ آیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے کشمیریوں کی خواہشات کی باتیں کرنے اور سنگھ پریوار کے خلاف بیان دینے سے دراصل خود کا مذاق بنایا ہے کیونکہ وہ بھول گئے ہیں کہ جب انکی سرکار کی منظور کردہ اٹانومی کی قرارداد کو ردی میں پھینک دیا گیا تھا تو انہوں نے سنگھ پریوار کی ماتحت این ڈے اے سرکار سے اپنے وزیر مملکت بیٹے عمر عبداللہ کو استعفیٰ دینے کے لئے کہنے تک کی ہمت نہیں کی تھی۔انہوں نے کہا کہ مساوی طور محبوبہ مفتی نے جموں کشمیر کی وزارتِ اعلیٰ کو مزید بے اعتبار کردیا ہے کیونکہ وہ بی جے پی کی اپرگراونڈ ورکر کی طرح کام کر رہی ہیں۔انجینئر رشید نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی کو اس بات کی وضاحت کرنی چاہیئے کہ ادھمپور ریلی کے دوران انکی پارٹی کا ایک بھی جھنڈا کیوں نظر نہیں آرہا تھااور وزیر اعظم کی جئے جئے کار کے دوران ان کے نام کا کہیں سے ایک بھی نعرہ کیوں سنائی نہیں دیا۔نریندر مودی کی تقریر میں کشمیریوں کے نام کی دھمکیوں اور نصیحتوں کومسترد کرتے ہوئے انجینئر رشید نے کہا کہ وزیر اعظم کو پاکستانی زیر انتظام آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر انگلیاں اٹھانے سے قبل معلوم کرنا چاہیئے تھا کہ حد بندی لکیر کے اُس پار لوگوں کو اس حد تک بہتر بنیادی سہولیات دستیاب ہیں کہ ہر طرح کی سہولیات کے لئے ترسنے والے گریز،کیرن،کرناہ اور اوڑی کے لوگوں نے تنگ آکر کئی بار وہاں مدد کے لئے پکارنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اُس پار کے کشمیر میں وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ صدر کا ادارہ بھی قائم ہے اور آزاد کشمیر کا اپنا پرچم، پاکستانی پرچم کے ساتھ ساتھ ہر جگہ،یہاں تک کہ سرحد پر قائم فوجیوں چوکیوں پر بھی لہرارہا ہے۔انہوں نے افسوس کے ساتھ کہا کہ وزیر اعظم مودی اور بھارتی میڈیا کچھ اس انداز سے کشمیر کی تصویر پیش کرتا ہے کہ جیسے کشمیری پتھر کے زمانے میں رہ رہے ہوں اور ترقی کے سفر میں دنیا کے شانہ بشانہ ہونے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ہوں حالانکہ صورتحال اس سے مختلف بلکہ برعکس ہے۔کشمیر میں سنگبازی کرنے والوں کا ٹنلوں کی تعمیر کے لئے پتھر پھوڑنے والوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کو غیر ضروری اور بے جا بتاتے ہوئے انجینئر رشید نے کہا کہ جس دن بھی نئی دلی نے جموں کشمیر کو متنازعہ مان لیا اس دن یہاں ہونے والی سنگبازی نیک خواہشات اور باہمی احترام میں بدل جائے گی۔اس دوران سرینگر کے ہوائی اڈے پر ایک فوجی جوان کی تحویل سے دو دستی بم برآمد کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انجینئر رشید نے کہا کہ ایک بار پھر اس بات کا ثبوت مل گیا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیاں بذات خود مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کو دیکھ کر یہاں تک بھی سوچا جاسکتا ہے کہ مذکورہ فوجی جہاز کو اغوا کرکے اس واقعہ کوکشمیریوں کی عوامی تحریک کو بدنام کرنا چاہتا ہو۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایس آئی اے نے جموں و کشمیر کے 3 مقامات پر چھاپے مارے
تازہ ترین
پامپور میں 2 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
عمر عبداللہ کی ملک بھر کے ٹور آپریٹرز کے ساتھ بات چیت، سیاحت کے منفرد تجربات کو اجاگر کیا
تازہ ترین
پلوامہ انتظامیہ کی غیر رجسٹرڈ آیوش کلینکوں کے خلاف کارروائی، دو درجن کلینکوں پر چھاپے
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینکشمیر

ایس آر او-43 کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ملی ٹینسی کے متاثرین کو روزگار فراہم کیا جائے گا: منوج سنہا

July 11, 2025
تازہ ترینکشمیر

خواتین کی خود مختاری کے تئیں مادر مہربان کا رول قابل سراہنا ہے:سکینہ یتو

July 11, 2025
تازہ ترینکشمیر

کشمیر میں اگلے دو روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

July 11, 2025
تازہ ترینکشمیر

13جولائی کی سرکاری چھٹی کو جلد بحال کرایا جائے گا: تنویر صادق

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?