Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

درابشالہ سانحہ ۔۔۔لاپرواہی کا نتیجہ !

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 6, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
  کشتواڑ۔جموں شاہراہ پر واقع درابشالہ علاقے میں پیش آئے دلدوز حادثے نے متعلقہ حکام کی سنجیدگی پر سوالیہ لگادیاہے ۔واقعہ کے دوسرے روز بڑی تعداد میںلوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ افسران پر لاپرواہی برتنے کا الز ام عائد کیا اور کہاکہ حکام کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے ہی تین افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے۔انہوںنے خطرے کے باوجود مسافروںکو پید ل جانے کی اجازت دینے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔مظاہرین کا یہ کہنا بجا بھی ہے کہ جب حکام نے پسیاں گر آنے کی وجہ سے دونوں سمتوں سے گاڑیوں کو روک دیاتوپھر کیوںکر مسافروں کوپیدل چلنے کی اجازت دی گئی، جس کے نتیجہ میں یہ دلدوز حادثہ رونما ہوا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل درابشالہ میں پسی گرآنے اور چٹانیں کھسکنے سے سڑک پر چل رہے مسافر ملبے تلے دب گئے جن میں میںسے تین کو مردہ جبکہ پانچ کو زخمی حالت میں نکالاگیا ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ حادثے کے مقام والی جگہ جسے کلگاڑی کہتے ہیں ، پر 18مارچ کو بھاری پسی گرآئی تھی،   جس کی وجہ سے یہ سڑک ایک ہفتے سے بھی زائد عرصہ تک بند رہی تاہم آج لگ بھگ تین ہفتے گزر جانے کے بعد بھی اس روڈ کو مکمل طور پر ٹریفک کیلئے بحال نہیں کیاگیاہے ۔ حادثے کے روز بھی اس کی بحالی کے لئے کام چل رہاتھا اور امکانی پسیاں گرآنے اور پتھر کھسکنے کے خطرے کو دیکھتے ہوئے دن کے گیارہ بجے سے بارہ بجے تک دونوںاطراف سے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی، تاہم حیران کن طور پر لوگوں کو پیدل چلنے کاراستہ دیاگیا اور جب کچھ مسافر سڑک کے خراب حصے کے وسط میں پہنچے تو اچانک اوپر سے پسی آئی جسکے ساتھ لڑھکے بھاری پتھروں کی زد میں آکر تین افراد کی موت واقع ہوئی ۔اس واقعہ کے بعد اب تک پولیس کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز لوگوںنے کشتواڑ ۔جموں روڈ کو کئی گھنٹوں کیلئے بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کامطالبہ کیا ۔اگرچہ انتظامیہ کی طرف سے متاثرین کو ایکس گریشیاء دینے کایقین دلایاگیاہے لیکن کیا اس سے ان کے دکھ کا مداوا ہوجائے گا اور اسی سے انصاف کے تقاضے بھی پورے ہوجائیںگے ؟ یہ ایک حقیقت ہے کہ اگر مسافروںکو پیدل سفر کرنے سے روک دیاجاتاتو نہ یہ حادثہ ہی رونما ہوا ہوتا اور نہ ہی لوگوں کی جان چلی جاتی ،لیکن موقعہ پر تعینات افسران نے واضح طور پر نظر آرہے خطرے کے باوجود انہیں آگے جانے سے نہیں روکا جس سے لوگوں کے الزامات کیبادی النظر میں ہی درست معلوم ہوتے ہیںکہ یہ متعلقہ افسران کی لاپرواہی اور غیر سنجیدگی کا نتیجہ ہے۔یہ بات افسوس کا باعث ہے کہ سڑک کا یہ حصہ 18مارچ کو تباہ ہواتھا، جس کو تاحال مکمل طور پر بحال نہیں کیاگیا اس طرز عمل سے بھی متعلقہ حکام کی سنجیدگی پر حرف آتاہے اور ان کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھتاہے ۔ایک طرف حکومت سڑک روابط کو فروغ دینے کیلئے نئے نئے پروجیکٹوں کی تعمیر کے دعوے کئے جارہے ہیں تو دوسری طرف محکمہ کی کارکردگی کا یہ عالم ہے کہ پسی کا ملبہ مہینوں تک نہیں ہٹایاجاتا۔ویسے بھی کشتواڑ ۔جموں شاہراہ کی حالت خستہ بنی ہوئی ہے اوراس پر جب کوئی پسیاں گر آنے کی صورت میں مسافروں کی جانیں چلی جانے کا خدشہ ہمیشہ موجود رہتا ہے ۔جہاں سڑک کی مکمل بحالی کیلئے سنجیدگی سے فوری اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے وہیں اس واقعہ کے حوالے سے برتی گئی لاپرواہی پر تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کو ترجیح دی جانی چاہئے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?