Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

(محبوبہ اور فاروق کا واویلا بے معنی اور نمائشی: حریت (گ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 11, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//حریت(گ)نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی، نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور دوسرے ہندنواز سیاستدانوں کے 9؍اپریل کی ہلاکتوں پر واویلا کو بے معنیٰ اور نمائشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف مگرمچھ کے آنسو ہیں، جو یہ مکار لوگ بہارہے ہیں، حالانکہ یہ اس قتلِ عام کے لیے برابر کے ذمہ دار ہیں اور وقتاً فوقتاً یہ مرتکبین کو انعامات اور اعزازات سے بھی نوازتے رہے ہیں۔ حریت نے واضح الفاظ میں کہا کہ ان لوگوں کا کھیل اب ختم ہوچُکا ہے اور یہ جتنی جلدی اپنی سیاسی دوکانات بند کرتے ہیں، ان کے لیے بہتر ہوگا۔ترجمان ایاز اکبر نے محبوبہ مفتی کے 3دن قبل دئے گئے اس بیان کا حوالہ دیا، جس میں محترمہ نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا تھا کہ ان کے پاس 7لاکھ بندوقیں ہیں اور 2سو بندوقیں ان کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ محبوبہ مفتی کی ہی سات لاکھ بندوقوں والی فوج ہے، جس نے الیکشن کے دن ہمارے بچوں کو گولیوں سے چھلنی کردیا اور درجنوں کی آنکھوں کی بینائی چھین لی۔وزیراعلیٰ کا ان ہلاکتوں پر افسوس کرنا محض سیاست کاری ہے، جو یہ لوگ کشمیریوں کے خون پر کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ محبوبہ مفتی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اس یونیفائڈ کمانڈ کونسل کی سربراہ ہیں، جو کشمیریوں کے قتل عام کے منصوبے ترتیب دیتا ہے اور پھر 26؍جنوری اور 15؍اگست کے دن نہتے شہریوں کو مارنے والوں کو تمغوں اور ترقیوں سے نوازا جاتا ہے ۔ محبوبہ مفتی کا یہ کہنا کہ تشدد سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے، مضحکہ خیز ہے، کیونکہ یہ صرف محبوبہ مفتی کی سات لاکھ بندوقیں ہیں، جو اس کو تشدد کے ذریعے حل کرانا چاہتی ہیں اور زور زبردستی کے ذریعے سے لوگوں کو خاموش کرانے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ ترجمان نے ڈاکٹرفاروق عبداللہ کے ہلاکتوں کو لیکر دئے گئے بیان کو بھی مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ جموں کشمیر میں جو کچھ بھی خون خرابہ ہورہا ہے، اس کے لیے مجرم نمبر ایک کے طور پر نیشنل کانفرنس ذمہ دار ہے۔ترجمان نے کہاکہ خودڈاکٹر فاروق عبداللہ 96ء میں وزیر اعلیٰ بنے تو انہوں نے وہ ٹاسک فورس بنائی، جس نے ہزاروں نہتے شہریوں کو حراست میں لے کر ہلاک یا لاپتہ کردیا۔ 2010؁ء میں ان کے صاحبزادے عمرعبداللہ کُرسی پر براجمان تھے، تو سینکڑوں معصوم بچوں کو ٹارگیٹ کلنگ کرکے موت کی نیند سُلا دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ 9؍اپریل سے پہلے فاروق عبداللہ نے سنگ بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاحت کے لیے نہیں، بلکہ کشمیر کاز کے لیے پتھر مارتے ہیں، البتہ ووٹنگ کے دن ہی انہوں نے پلٹی کھائی اور کہا کہ حکومت انتخابات کے لیے پُرامن ماحول بنانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ یعنی وہ ان نوجوانوں سے شاکی تھے، جو اس الیکشن کے خلاف مظاہرے کررہے تھے۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

کشمیر کی سیاحت میں بے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے: منوج سنہا

July 8, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا

July 8, 2025
برصغیرپیر پنچالتازہ ترینکشمیر

جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل

July 8, 2025
تازہ ترینکشمیر

کشمیرمیں بارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ ، شدید گرمی سے راحت

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?