مینڈھر// نکہ منجا ڑی کے محلہ کھو ڑی پنگ میں پا نی خر اب ہو نے سے کئی افراد بیما ر ہو گئے تھے جس کو دیکھتے ہوئے بی ایم او مینڈھر نے ڈاکٹرو ں کی ایک ٹیم کو موقعہ پر بھیج کر نمونے حاصل کئے ۔اس دوران ڈاکٹروں کی ٹیم نے تیس سے زائد افراد کا طبی معائنہ کرکے ان میں مفت ادویات تقسیم کیں ۔انہوںنے لو گو ںکو ہدایت دی کہ وہ گرم پانی استعمال کریں تاکہ مزید لوگ بیماری کاشکار نہ ہونے پائیں۔ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر شکیل احمد ،ظہیر احمد اور محمد رفیق بھی تھے ۔ مقامی لو گو ں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ علا قہ میں ایک سب سینٹر کھو لا جا ئے ۔