ادھم پور // امبیدکر جینتی کے اختتامی تقریب کے موقعہ پر منعقدہونے والے 100 ویں ڈجی دھن میلے کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایونی لواسا نے افسران کے ساتھ میٹنگ منعقدکی۔ اس ڈجی دھن میلے کامقصد بلانقدی کیش کے چلن کوپنچایت ، بلاک اور ضلع سطح پرعام کرناہے۔اس دوران ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنرنے جموں کشمیربنک، سی ایس سی اوردیگربنکوں کے عہدیداران کو کیش لیس لین دین سے متعلق سٹال لگانے اور موادعوام میں تقسیم کرنے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ نے بتایاکہ اسی طرح کے میلے کاانعقاد ہربلاک میں منعقد کیاجائے گاجس کیلئے ضلع پنچایت افسر کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں تیاریوں کوحتمی شکل دیں۔اس دوران اے ڈی سی نے چیف ایجوکیشن افسرسے کہاکہ وہ سکولوں میںڈیجٹل لین دین سے متعلق کوئز، مباحثوں کاانعقاد کریں جبکہ بلاک ڈیولپمنٹ افسران سے کہاکہ وہ میونسپلٹی کے ساتھ پی اوایس مشینیں تقسیم کرنے میں تعاون دیں۔قابل ذکرہے کہ سودنوں کے دوران سوشہروں میں 100 ڈجی دھن میلے 14 اپریل کومکمل ہوں گے۔ اس دوران میٹنگ میں اے سی ڈی اوم پرکاش، چیف پلاننگ افسر اشوک کھجوریہ، سی ای او بشن سنگھ ، پی او۔ڈی آرڈی اے ڈاکٹرجگدیش چندرمہرا،ضلع پنچایت افسر سندیپ سیوانٹرا ، ڈی آئی او ۔این آئی سی انل شرما بنکرس ، بلاک ڈیولپمنٹ افسران وغیرہ موجودتھے۔