Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

شہر ی ہلاکتوں پر مزاحمتی اورمذہبی جماعتیں سراپا احتجاج

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 13, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
12 Min Read
SHARE
سرینگر//لبریشن فرنٹ، تحریک حریت ،فریڈم پارٹی،نیشنل فرنٹ ،مسلم لیگ،سالویشن مومنٹ، انجمن شرعی شیعیان ،لبریشن فرنٹ ( آر )،اسلامک پو لٹےکل پارٹی ، پیپلزلےگ کے دونوں دھڑوں اور پیپلز فریڈم لےگنے عوام سے اپیل کی ہے کہ ضلع بڈگام کے کئی انتخابی حلقوں میں نئے سرے سے کرائے جارہے الیکشن کا مکمل بائےکاٹ کریںاور پُر امن احتجاج کرکے اسی طرح لاتعلق رہیں،جس طرح9´اپریل کو لاتعلقی کا اظہارکیا۔ ان خیالات کا اظہار مزاحمتی قائدین نے گاندربل اور بڈگام میں 9 اپریل کو جاں بحق کئے گئے نوجوانوںکی یاد میں منعقدہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لبریشن فرنٹ کے زونل صدر نور محمد کلوال، نائب صدر محمد یاسین بٹ ،نائب آرگنائز سراج الدین میر ، صدر ضلع بڈگام گلزار احمد اور مولوی عبدالرشید پر مشتمل دو وفود نے بارسوگاندربل ، رٹھسن ،چرمجر اور کاﺅسہ بڈگام میں عمر فاروق ،عادل فاروق ،نثار احمد میر اور عاقل احمد کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔فرنٹ قائدین نے ان مواقع پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ان قربانیوں کو تاریخ کشمیر کا ان مٹ باب قرار دیتے ہوئے کہا کی 9 اپریل 2017کا دن ہماری تاریخ کا روشن دن قرار پا چکا ہے۔موصولہ بیان کے مطابق فرنٹ قائدین نے کہا کہ فورسز نے جس بے ہنگم انداز میں گو لیو ں اور پلیٹ کی بوچھاڑ کرکے آٹھ نوجوانوںکوجاں بحق اور سینکڑوں کوز خمی کیا وہ ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے ۔انہوں نے غمزدہ کنبوںکے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کرکے کشمیریوں نے واضح اعلان کیاہے کہ تحریک آزادی کو اس کے مطلوبہ ہدف تک پہنچانے کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ تحریک حریت کے الطاف احمد شاہ، محمد یوسف مجاہد، مدثر ندوی اور مصطفی سلطان پر مشتمل ایک وفدڈلون بڈگام عباس احمد اورفیضان احمد کے گھر گیاجن کو 9اپریل فورسز نے جاں بحق کردیا۔ تعزیتی مجالس سے الطاف احمد شاہ اور مدثر ندوی نے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو مبارباد دی اور کہا کہ بے شک فورسز نے ہم سے آٹھ معصوم زندگیاں چھین لی ہیں ، مگر ان قربانیوں کے طفیل ہم نے بھارت اور ان کے مقامی مددگاروں کو واضح پیغام دیا کہ کشمیری قوم بھارت کی سیاسی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور ہمت ،حوصلہ اور صلاحیت بھی رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب یہ عالمی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ لوگوں کے اس جمہوری فیصلے کو تسلیم کرکے بھارت پر دباو¿ ڈالیں کہ جموں کشمیر کے عوام کو حقِ خودارادیت کا موقع فراہم کریں جس کا انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر وعدہ کیا ہے۔وفد نے کہا کہ ان قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ہم بھارت کے کسی بھی الیکشن میں شریک نہیں ہوں گے اور 9اپریل کو لوگوں نے جس زندہ ضمیری اور احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے کہ وہ آئندہ بھی اس جذبے اور حوصلے کے ساتھ بھارت کے ہر کسی الیکشن سے دور رہیں گے۔فریڈم پارٹی کے محبوس سربراہ شبیر احمد شاہ نے ضلع بڈگام کے کئی انتخابی حلقوں میں نئے سرے سے کرائے جارہے انتخابی عمل کے لئے عوام سے مکمل بائےکاٹ اور پُر امن احتجاج کی اپیل دہراتے ہوئے عوام کو ان انتخابات سے اسی طرح لاتعلق رہنے کی تاکید کی جس طرح انہوں نے9اپریل کو کیا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریاستی عوام اور بالخصوص ضلع بڈگام کے لوگ چار روز قبل جاں بحق کئے گئے معصوم جوانوں کو نہیں بھولیں گے اور اس روز پُر امن احتجاج کرکے انتخابی عمل کو رد کرتے ہوئے دنیا تک یہ پیغام پہنچادیں گے کہ وہ آزادی سے کم کسی چیز پر راضی نہیں ۔اس موقع پر شبیر شاہ نے 14اپریل کو بڈگام میں منعقد ہورہی تعزیتی مجلس میں عوام کو شرکت کرنے کے لئے جوق در جوق شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ”ہمیں ان شہداءکی یاد کو اپنے دلوں سے بھلانا نہیں ہے اور دوسری طرف انتخابات کا مکمل بائےکاٹ کرکے حکام پر واضح کرنا ہوگاکہ نئی نسل اب ان کے جھانسے میں آکرمعصوموں کے خون سے بے وفائی نہیں کرے گی“ ۔ شاہ نے 9اپریل کو جاں بحق ہوئے جوانوں کے لواحقین اور تعزیتی جلسوں سے فون پر بات کی اور ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ نیشنل فرنٹ چیئر مین نعیم احمد خان نے کہا کہ بھارت نے سر نو الیکشن کی آڑ میں بڈگام کے لوگوں سے انتقام لینے کا منصوبہ بنالیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آثار و قرائن سے لگتا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کو اقتصادی طور نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کی طرف سے مکمل الیکشن بائیکاٹ کی صورت میں عملی جواب ملنے کے بعد نئی دلی اور اس کے مقامی کارندوں نے بڈگام،چاڈورہ،خانصاحب،چرار شریف اور دیگر علاقوں کے باغیرت لوگوں سے انتقام لینے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کیلئے سر نو الیکشن کا انعقاد عمل میں لا یا جارہا ہے۔نعیم خان نے کہا کہ نئی دلی ایک ایسا ماحول تیار کرنے کی آڑ میں ہے جس میں یہاں کی مقامی اقتصایات کو نقصان پہنچے تاکہ آزادی پسند کشمیریوں کو کشکول اٹھانے اور اُنہیں سرنڈر کرانے پرمجبور کیا جاسکے لیکن ایسے حربے ماضی میں بھی آزمائے گئے ہیں اور ایک بار ناکامی کا ہی مُنہ دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن بائیکاٹ بھارت اور عالمی برادری کیلئے پیغام ہے کہ ہر باغیرت اور باشعور کشمیری کا مقصد حصول حق خود ارادیت کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔مسلم لیگ کے وفود جن میں فیروز احمد خان ،فاروق غوط پوری ،محمد شفیع اورریاض احمد کاﺅسہ اور رٹھسن گیا جبکہ عبد الرشید ڈار کولہ پوری ٹہاب پلوامہ گیا اور وحید گوجری ،ارشاد احمد پرہ اور محمد یوسف لون پر مشتمل ایک وفد ہندوارہ گیا جہاں انہوں نے گزشتہ دنوں فورسز کے ہاتھوں جاں بحق معصوم اور بے گناہ نوجوانوں کے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا۔سالویشن مومنٹ ترجمان نے ضلع بڈگام کے عوام سے اپیل کی ہے کہ آج کے الیکشن سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے خون ِ سے وفاداری نبھائیں ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکام ایک طرف قتل وغارت گری جاری رکھے ہوئے ہیںاور دوسری طرف خون میں غلطاں قوم سے ووٹوں کی بھیک بھی مانگ رہے ہیں ۔دریں اثنا سالویشن مومنٹ کے ایک وفد نے سرینگر کے ہسپتالوں میں داخل ان زخمیوں کی عیادت کی جو 9اپریل کو فورسز کی فائرنگ میں زخمی ہوئے تھے ۔ انجمن شرعی شیعیان نے 9 اپریل کوجاں بحق ہوئے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اُن کے لواحقین سے تعزیت و یکجہتی کا اظہارکرنے کیلئے مزاحمتی قیادت کی بڈگام چلو کال کی مکمل حمایت کی۔ انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن نے اس سلسلے میں عوام سے اپیل کی کہ وہ جمعہ14 اپریل کو جوق در جوق قصبہ بڈگام کا رُخ کریں تاکہ 9 اپریل کے خونین سانحہ کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرکے عالمی برادری کو کشمیر میں منعقد ہورہے بھارتی انتخابات کی اصل حیثیت اور اعتباریت کی طرف توجہ مبذول کرائی جاسکے۔ آغا حسن نے کہا کہ 14 اپریل کو قصبہ بڈگام میں نماز جمعہ کے روایتی مراکز کے بجائے بہشت زہراؑ نزدیک ڈی سی آفس بڈگام میں مشرکہ طور پر نماز جمعہ ادا کی جائے گی، جہاں کئی حریت قائدین اوردینی جماعتوں کے رہنما جاں بحق ہوئے جوانوںکو خراج عقیدت پیش کریں گے۔لبریشن فرنٹ ( آر ) کے چیئرمین فاروق احمد ڈار ( بٹہ کراٹے ) نے بڈگام میں منعقد کئے جارہے ازسرنو پارلیمانی انتخابات کو ایک دھوکہ اور فریب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی 8جوانوںکا خون تازہ ہی ہے اور لوگ ماتم کناں ہیں لیکن ارباب اقتدار پولنگ منعقد کرانے کے لئے اتاولے ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح الیکشن کرانے کا مقصد اس کے سوا کچھ نہیں کہ دنیا کو دھوکہ دینے کے لئے اور شرح فیصد بڑھانے کے لئے مکمل طور فوج کا سہارا لیا جائے ۔اسلامک پو لٹےکل پارٹی کے تر جمان ، پیپلز لیگ کے ایک دھڑے کے قائمقام چیئرمین سید محمد شفیع ،لیگ کے ہی دوسرے دھڑے کے جنرل سیکریٹری غلام نبی درزی اور پیپلز فریڈم لےگ کے جنرل سیکریٹری محمد رمضان خان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آج اورآیندہ بھی انتخابی عمل کو ناکام بناکر تحریک مزاحمت کے تئیں اپنی بھر پور وابستگی اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ پیپلزلےگ کے ایک دھڑے کے قائمقام چیئرمین سید محمد شفیع نے 9اپریل کو جاں بحق ہوئے افراد کوخراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک عظیم نصب العین کی تکمیل کی راہ میں کشمیری نوجوان اپنا گرم گرم لہو بہارہے ہیں۔ لیگ کا ایک وفد رٹھسن اور ڈلون بڈگام گیا جہاں انہوں نے لواھقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔پیپلز لیگ کے ایک اور دھڑے کے جنرل سیکریٹری غلام نبی درزی جاں بحق ہوئے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ رواں تحریک آزادی کے تئیں استقامت اور وابستگی لازمی ہے۔ پیپلز فریڈم لےگ کے جنرل سیکریٹری محمد رمضان خان نے کہا کہ بھارت کو حالیہ الیکشن سے یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ کشمیری عوام نے اس بات کا تہیہ کر رکھا ہے کہ جب تک آزادی کا سورج طلوع نہیں ہوگا وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے پارٹی کے چیف آرگنائزر امتیاز احمد شاہ کو مسلسل راجباغ پولیس تھانہ میں نظر رکھنے اور موصوف کی رہائی میں تاخیر کرنے کی مذمت کی ہے۔ مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو اور ینگ مینز لیگ کے چیئرمین امتیاز احمد ریشی نے کاﺅسہ، رٹھسن ،چر مجو اور ڈاڈہ اونپورہ جاکر غمزدہ کنبوں کے ساتھ تعزیت کی ۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ ”ہمارے ان آٹھ جوانوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی اوریہ واضح پیغام دیا کہ رواں تحریک کشمیری عوام کی تقدیر سازی کا معاملہ ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے زائد از 6 ہزار یاتریوں کا تیرہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ سمیت حکمران جماعت کے معتدد لیڈران کی مزارِ شہداء پر حاضری
برصغیر
ہندوستانی نرس نمیشا کو یمن میں پھانسی سے بچانے کی درخواست پر عدالتِ عظمیٰ میں سماعت آج
برصغیر
کشمیر میں منتخب حکومت کو قید کرنے کی خبر دبانے والے اخبار فروش شرم کریں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین

Related

کشمیر

دائمی سردرد | 60فیصد آبادی کی ہر روز کی کہانی مستقل سر درد ،تنائو، نیند میں خلل، موبائل کا استعمال اور مائیگرین کلیدی محرکات

July 13, 2025
کشمیر

آج سے موسم پھر بدلے گا | اگلے 3دن تک وقفے وقفے سے بارشیں متوقع

July 13, 2025
کشمیر

گانٹھ مولہ بارہمولہ میں المناک حادثہ | جہلم میں سرینگر کا خاندان ڈوب گیا | کمسن کی لاش بر آمد، خاتون سمیت 2 لاپتہ

July 13, 2025
کشمیر

اداس چہروں پر خوشی لو ٹ آئی | ٹیٹوال مندر میں روزانہ درشن کا سلسلہ جاری

July 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?