پونچھ//جدید دور میں طلباکو کمپیوٹر کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے ساتھرہ میں قائم آذان انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر و ٹیکنالوجی کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت ایڈ منسٹریٹر اوقاف اسلامیہ پونچھ ریاض آتش نے کی۔ اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے نائب تحصیلدار منڈی سید عابد حسین صفوی تھے ۔تقریب کے دوران خواجہ اعجاز احمد ، اکرم نائیک اور بی ایس ایف کے کمانڈنٹ بھی موجو دتھے ۔اس دوران ادارے میں تربیت حاصل کرنے والے کامیاب 60 طالب علموں میں کمپیوٹر ڈپلومے تقسیم کئے گئے ۔اس دوران اوقاف ایڈمنسٹریٹر پونچھ ریاض آتش اور دیگر مقررین نے ساتھرہ میںجدید تکنیکی اور کمپیوٹر کے علم کے لئے قائم کئے گئے اس ادارے کی انتظامیہ کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ وہ انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی ان کوششوں کو جاری رکھے گی تاکہ یہاں کے طلبا دوسرے اضلاع کے طلباء کا مقابلہ کرسکیں ۔