سرینگر// ارن بانڈی پورہ میں شادی شدہ شخص نے پڑوس میں رہنے والی دس برس کی بچی کواپنی ہوس کا شکار بنانے کی ناکام کوشش کی جسے بعد میں پولیس نے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سجاد رمضان ساکن ارن بانڈی پورہ جو ایک بچی کا باپ بھی ہے ،نے شیطانی حرکات کے زریعے کمسن بچی کو خلوت میں جبری طور پر پکڑ کرہوس مٹانے کی کوشش کی لیکن چنگل میں پھنسی بچی نے شور مچا یا جس کی وجہ سے سجاد نے ڈر کے مارے بھاگنے میں عافیت سمجھی اور معاملہ پولیس تک پہنچا ۔پولیس نے کیس درج کر کے بچی کا میڈیکل چیک اپ کرایا اور ملزم کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ۔