Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

ہند پاک مخاصمت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 15, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جموں//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے ’’ہندپاک ٹکرائو کوکشمیریوں کیلئے ناکردہ گناہوں کی سزا‘‘سے تعبیرکرتے ہوئے خبردارکیاہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک آرپارکشمیری کاخون بہتا رہے گا۔انہوں نے مرکزی سرکارپرکشمیرکی حساسیت کوصرفِ نظراندازکرنے کاالزام عائدکرتے ہوئے پھرکہاکہ ہندوستان نے غیرسنجیدگی نہ چھوڑی تووہ کشمیرکھودے گا۔ جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو وقت ضائع کئے بغیر بات چیت کا عمل شروع کرنا چاہئے اور کشمیر کو آئے روز بحرانوں سے نجات دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دُوریوں کا خمیازہ کشمیریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے، اُس پار بھی کشمیری مر رہا ہے ، اس پار بھی کشمیری مر رہا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کا سیاسی حل نہیں نکالا جاتا تب تک کشمیر بحرانوں کی نذر ہوتا رہے گا اور کشمیریوں کو خون بہتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہندوستان کشمیرکے حالات و واقعات کو سنجیدگی سے لیکر کسی سیاسی حل کی پہل کرے ، ورنہ بہت دیر ہوجائیگی۔ادھر جموں میں بیساکھی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے موجودہ دور میں مذہبی رواداری اور آپسی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جتنے بھی مذاہب ہیں وہ انسانیت کا درس دیتے ہیں اور لوگوں کے فلاح و بہبود اور روشن مستقبل کیلئے انسانیت کا درس دینا لازمی بن گیاہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جتنی مذہبی آزادی اور برداشت کی ضرورت اس وقت ہے اُنتی ماضی میں کبھی نہیں تھی۔ کیونکہ اس وقت ہمیں مذہبی بنیادوں تقسیم کرنے کیلئے ہم میں نفرتیں پھیلائیں جارہی ہیں۔ تنگ نظری اور فرقہ پرستی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ریاست جموں وکشمیر کی اجتماعیت اور کشمیریت کے منافی ہے۔ ہماری ریاست کو یہ طرہ امتیاز حاصل رہا ہے کہ اس میں سبھی مذاہب کے لوگوں نے ایک ساتھ زندگیاں گزاری اور مذہبی رواداری کو قائم و دائم رکھا اور اس بات کو ہمیشہ یقینی بنایا گیا کہ ہر ایک مذہب سے تعلق رکھنے والے کو اپنی مذہبی آزادی حاصل رہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں رہنے والے ہندو، مسلم، سکھ، بودھ اور عیسائیوں نے وقت وقت پر آپسی رواداری اور آپسی بھائی چارے کی مثالیں پیش کیں ہیں، جن کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایسے عناصر کے بہکاوے میں نہ آئیں جو آپ کو ایک دوسرے کیخلاف مذہبی، علاقائی اور لسانی بنیادوں پر بانٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ساتھ مل کر ایسے فرقہ پرستوں کا قلع قمع کرنا ہوگا جو ہمارے صدیوں کے بھائی، مذہبی رواداری اور آپسی ہم آہنگی کیخلاف سازشیں رچا رہے ہیں۔ اُن کے ہمراہ صوبائی صدر جموں و ایم ایل اے نگروٹہ دیوندر سنگھ رانا اور سابق ایم ایل سی ترلوچن سنگھ وزیر بھی تھے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

تازہ ترینکشمیر

کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ

July 5, 2025
تازہ ترینکشمیر

سری نگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

July 5, 2025
تازہ ترینکشمیر

گرمائی تعطیلات میں توسیع کی جائے ،پی ڈی پی لیڈر عارف لائیگوروکا مطالبہ

July 5, 2025
کشمیر

وادی میںسیزن کا دوسرا گرم ترین دن ریکارڈ سرینگر میں درجہ حرارت 35.3

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?