نئی دہلی//وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے تمام ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ ملک کے مختلف حصوں میں رہ رہے کشمیریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کشمیریوں کو ہراساں کئے جانے کی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی دوسرے ہندوستانی کی طرح ہی ہیں اور وزارت داخلہ کی جانب سے تمام ریاستوں کو ایک ایڈوائزری بھیج کر یہ کہا گیا ہے کہ وہ وادی کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ 'مجھے پتہ چلا ہے کہ کچھ مقامات پر کشمیریوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہوئے ہیں۔ میں تمام وزرائے اعلی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کشمیریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ راجناتھ 'سنگھ کا یہ بیان دراصل وادی میں کشمیری نوجوانوں کی طرف سے سیکورٹی اہلکاروں پر پتھرائواور ان کے ساتھ مارپیٹ کے حالیہ واقعات کے بعد راجستھان اور اتر پردیش میں کشمیری طلبہ کو مبینہ دھمکیاں ملنے کی خبروں کے بعد آیا ہے۔