تھنہ منڈی// سب ڈیویژنل مجسٹریٹ تھنہ منڈی محمد افضل مرزا نے جمعہ کے روز پرائمری ہیلتھ سنٹر لاح کا اچانک معا ئنہ کیا جہاں 2 ڈاکٹرو ں سمیت 6 ملازمین کو غیر حاضر پایا گیاجنہیں ملازمت سے معطل کردیاگیاہے۔ایس ڈی ایم کی طرف سے معطل کئے گئے ملازمین میںسے میڈیکل افسر پی ایچ سی لاح ڈاکٹرانکش ،ڈینٹل سرجن ڈاکٹر وبھاکر ،لیبارٹری ٹکنیشن خادم حسین،ڈینٹل ٹکنیشن یاسر عرفات،نرسنگ اردلی پروین اختر اور صفائی کرمچاری محمد عارف شامل ہیں۔ان تمام ملازمین کو کمیو نٹی ہیلتھ سنٹر تھنہ منڈی میں اٹیچ کر دیاگیاہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ ہسپتال ممبر اسمبلی راجوری کے گھر میں واقع ہے۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے بی ایم او درہال ڈاکٹر محمدا قبال ملک نے کہاکہ ڈاکٹر انکش لاح کے طبی سنٹر میں موجود تھاتاہم ڈاکٹر وقار ڈینٹل سرجن غیر حاضر تھاالبتہ بعد میںاس نے اپنی حاضری کرلی ۔انہوںنے کہاکہ دیگر عملہ راجوری میں میٹنگ میں گیاہواتھا۔