سرنکوٹ //سرنکوٹ میں پولیس نے دومزید منشیات فروشوں کوگرفتار کرلیاہے ۔ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرنکوٹ اصغر ملک اور ایس ایچ او سرنکوٹ اجے جموال نے ڈاک بنگلہ سرنکوٹ کے نزدیک ایک ناکہ لگایا جس دوران پولیس کو دیکھتے ہی دو مشکوک افراد وہاںسے بھاگنے کی کوشش کرنے لگے تاہم پولیس نے انہیں دبوچ لیا ۔تلاشی لینے پر ان کی تحویل سے چرس اور دیگر نشہ آور اشیاء برآمد ہوئیں ۔گرفتار شدگان کی شناخت شارخ خان ولد اکبر خان ساکن بفلیاز اور سجاد حسین شال ولد عاشق حسین شاہ ساکن مینڈھر کے طور پر ہوئی ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ سرنکوٹ میں ایف آئی آر زیر نمبر 50/2017 U/S 8/ 20این ڈی پی ایس ایکٹ کاکیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔